Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
268 - 282
سے لے کر صرف کرسکتی ہے۔ (1)(بحر، ردالمحتار) 

    مسئلہ۴۰: نفقہ کی مقدار معین کی جائے تو اس میں جو طریقہ آسان ہو وہ برتا جائے مثلاً مزدوری کرنے والے کے ليے یہ حکم دیا جائیگا کہ وہ عورت کو روزانہ شام کو اتنا دے دیا کرے کہ دوسرے دن کے ليے کافی ہو کہ مزدور ایک مہینے کے تمام مصارف ایک ساتھ نہیں دے سکتا اور تاجر اور نوکری پیشہ جو ماہوار تنخواہ پاتے ہیں مہینے کا نفقہ ایک ساتھ دے دیا کریں اور ہفتہ میں تنخواہ ملتی ہے تو ہفتہ وار اورکھیتی کرنے والے ہر سال یا ربیع وخریف دو فصلوں میں دیا کریں۔(2) (درمختار) 

    مسئلہ۴۱: اگر شوہر باہر چلا جاتا ہواور عورت کو خرچ کی ضرورت پڑتی ہو تو اُسے یہ حق ہے کہ شوہر سے کہے کہ کسی کو ضامن بنادوکہ مہینے پر اُس سے خرچ لے لوں پھر اگر عورت کو معلوم ہے کہ شوہر ایک مہینے تک باہررہے گا تو ایک مہینے کے ليے ضامن طلب کرے اور یہ معلوم ہے کہ زیادہ دنوں سفر میں رہے گا مثلاً حج کو جاتا ہے تو جتنے دنوں کے ليے جاتا ہے، اتنے دنوں کے ليے ضامن مانگے اور اُس شخص نے اگر یہ کہہ دیا کہ میں ہر مہینے میں دے دیا کرونگا تو ہمیشہ کے ليے ضامن ہوگیا۔ (3)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ۴۲: شوہر عورت کو جتنے روپے کھانے کے ليے دیتا ہے اپنے اوپر تکلیف اُٹھا کر اُن میں سے کچھ بچالیتی ہے اور خوف ہے کہ لاغر ہوجائے گی تو شوہر کو حق ہے کہ اُسے تنگی کرنے سے روک دے نہ مانے تو قاضی کے یہاں اس کا دعویٰ کر کے رُکواسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے جمال میں فرق آئے گا اور یہ شوہر کا حق ہے۔ (4)(د رمختار) 

    مسئلہ۴۳: اگر باہم رضا مندی سے کوئی مقدار معین ہوئی یاقاضی نے معین کردی اورچند ماہ تک وہ رقم نہ دی تو عورت وصول کرسکتی ہے اور معاف کرنا چاہے تو کرسکتی ہے بلکہ جو مہینہ آگیا ہے اُس کا بھی نفقہ معاف کرسکتی ہے جبکہ ماہ بماہ نفقہ دینا ٹھہرا ہو اور سالانہ مقرر ہواتو اس سنہ(5) اور سال گزشتہ کا معاف کرسکتی ہے۔ پہلی صورت میں بعد والے مہینے کا دوسری میں اُس سال کا جوابھی نہیں آیا معاف نہیں کرسکتی اور اگر نہ باہم کوئی مقدارمعین ہوئی نہ قاضی نے معین کی تو زمانہ گزشۃ کا نفقہ نہ طلب کرسکتی ہے، نہ معاف کرسکتی ہے کہ وہ شوہر کے ذمہ واجب ہی نہیں، ہاں اگر اس شرط پر خلع ہوا کہ عورت عدت کانفقہ معاف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''رد المحتار''، کتاب الطلاق، باب النفقۃ، مطلب: لاتجب علی الاب ... إلخ، ج۵، ص۲۹۵.

و''البحر الرائق''، کتاب الطلاق،باب النفقۃ ،ج۴،ص۲۹۴.

2۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الطلاق، باب النفقۃ،ج۵، ص۲۹۶.

3۔۔۔۔۔۔ ''الدر المختار'' و''رد المحتار''، کتاب الطلاق، مطلب: فی اخذ المرأۃ... إلخ، ج۵، ص۲۹۷.

4۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الطلاق، باب النفقۃ، ج۵، ص۳۰۰. 

5۔۔۔۔۔۔سال۔
Flag Counter