| بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8) |
حدیث ۶: حضرت ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بہن کے شوہر کواُن کے غلاموں نے قتل کر ڈالا تھا، وہ حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم)کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرتی ہیں، کہ مجھے میکے میں عدت گزارنے کی اجازت دی جائے کہ میرے شوہر نے کوئی اپنا مکان نہیں چھوڑا اور نہ خرچ چھوڑا۔ اجازت دیدی پھر بُلا کر فرمايا: ''اُسی گھر میں رہو جس میں رہتی ہو، جب تک عدت پوری نہ ہو۔'' لہٰذا اُنھوں نے چار ماہ دس دن اُسی مکان میں پورے کيے۔ (1)
(مسائل فقہیّہ)
مسئلہ ۱: سوگ کے یہ معنی ہیں کہ زینت کو ترک کرے یعنی ہر قسم کے زیور چاندی سونے جواہر وغیرہا کے اور ہر قسم اور ہر رنگ کے ریشم کے کپڑے اگرچہ سیاہ ہوں نہ پہنے اورخوشبو کا بدن یا کپڑوں میں استعمال نہ کرے اور نہ تیل کا استعمال کرے اگرچہ اُس میں خوشبو نہ ہو جیسے روغن زیتون اور کنگھا کرنا اور سیاہ سرمہ لگانا۔ یوہیں سفید خوشبودار سرمہ لگانا اور مہندی لگانا اور زعفران یا کسم یا گیرو کا رنگا ہوا یا سُرخ رنگ کا کپڑا پہننا منع ہے ان سب چیزوں کا ترک واجب ہے۔(2) (جوہرہ، درمختار، عالمگیری) یوہیں پڑیا کا رنگ گلابی۔ دھانی۔ چمپئی اور طرح طرح کے رنگ جن میں تزین (3)ہوتا ہے سب کو ترک کرے۔
مسئلہ ۲: جس کپڑے کا رنگ پُرانا ہوگیا کہ اب اُسکا پہننا زینت نہیں اُسے پہن سکتی ہے۔ یوہیں سیاہ رنگ کے کپڑے میں بھی حرج نہیں جبکہ ریشم کے نہ ہوں۔(4) (عالمگيری)
مسئلہ ۳: عذر کی وجہ سے اِن چیزوں کا استعمال کر سکتی ہے مگر اس حال میں اُسکا استعمال زینت کے قصد (5)سے نہ ہو مثلاً درد سر کی وجہ سے تیل لگاسکتی ہے یا تیل لگانے کی عادی ہے جانتی ہے کہ نہ لگانے میں دردسر ہو جائیگا تو لگانا جائز ہے۔ یا دردسر کے وقت کنگھا کرسکتی ہے مگر اُس طرف سے جدھر کے دندانے موٹے ہیں اُدھر سے نہیں جدھر باریک ہوں کہ یہ بال سنوارنے کے ليے ہوتے ہیں اور یہ ممنوع ہے۔ یاسُرمہ لگانیکی ضرورت ہے کہ آنکھوں میں درد ہے۔ یا خارشت (6)ہے تو ریشمیــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''، أبواب الطلاق...إلخ، باب ماجاء این تعتد المتوفي عنھا زوجھا، الحدیث: ۱۲۰۸،ج۲، ص۴۱۱. 2۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الطلاق، فصل في الحداد، ج۵، ص۲۲۱ . ''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب الرابع عشر في الحداد، ج۱، ص۵۳۳ . و''الجوہرۃ النیرۃ''، کتاب العدۃ، الجزء الثاني، ص ۱۰۲. 3 ۔۔۔۔۔۔یعنی بناؤسنگار۔ 4۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب الرابع عشر في الحداد، ج۱، ص۵۳۳. 5۔۔۔۔۔۔ارادہ۔ 6۔۔۔۔۔۔ایک جلدی بیماری جس میں بدن پر پھنسیاں نکل آتی ہیں اورکھجلی ہوتی ہے ۔