Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
229 - 282
    مسئلہ ۴: مرد کا عضو تنا سل و انثیین(1) یا صرف عضو تناسل بالکل جڑ سے کٹ گیا ہو یا بہت ہی چھوٹا گھنڈی کی مثل ہواور عورت تفریق چاہے تو تفریق کردی جائیگی اگر عورت حرہ بالغہ ہو اور نکاح سے پہلے یہ حال اُس کو معلوم نہ ہونہ نکاح کے بعد جان کر اس پر راضی رہی اگر عورت کسی کی باندی ہے تو خود اس کو کوئی اختیار نہیں بلکہ اختیار اس کے مولیٰ کو ہے اور نابالغہ ہے تو بلوغ تک انتظار کیا جائے بعد بلوغ راضی ہوگئی فبہا ورنہ تفریق کر دی جائے عضو تناسل کٹ جانے کی صورت میں شوہر بالغ ہو یا نا بالغ اس کا اعتبار نہیں۔ (2)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۵: اگر مرد کا عضو تناسل چھوٹا ہے کہ مقام معتاد(3) تک داخل نہیں کرسکتا تو تفریق نہیں کی جائے گی۔(4)(ردالمحتار) 

    مسئلہ ۶: لڑکی نا بالغہ کا نکاح اُس کے باپ نے کر دیا اُس نے شوہر کو مقطوع الذَکرپایا تو باپ کو تفریق کے دعوی کا حق نہیں جب تک لڑکی خود بالغہ نہ ہولے۔ (5)(عالمگيری) 

    مسئلہ ۷: ایک بار جماع کرنے کے بعد اُس کا عضو کاٹ ڈالا گیا یا عنین ہوگيا تو اب تفریق نہیں کی جاسکتی۔(6) (درمختار) 

    مسئلہ ۸: شوہر کے انثیین کاٹ ڈالے گئے اور انتشار ہوتا ہے تو عورت کو تفریق کرانے کا حق نہیں اور اِنتشار نہ ہوتا ہو تو عنین ہے اور عنین کا حکم یہ ہے کہ عورت جب قاضی کے پاس دعوے کرے تو شوہر سے قاضی دریافت کرے اگر اقرارکرلے تو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اگر سال کے اندر شوہر نے جماع کر لیا تو عورت کا دعویٰ ساقط ہوگیا اور جماع نہ کیا اور عورت جُدائی کی خواستگار(7) ہے تو قاضی اُس کو طلاق دینے کو کہے اگر طلاق دیدے فبہا(8)، ورنہ قاضی تفریق کردے۔(9) (عامہ کتب)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔خصیے(فوطیے)

2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب العنین وغیرہ،ج۵،ص۱۶۹،۱۷۰.

3۔۔۔۔۔۔فرج داخل میں وہ جگہ جہاں تک عموماً ، عادتاًآلہ تناسُل پہنچتاہے ۔

4۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب العنین وغیرہ،ج۵،ص۱۶۹.

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق،الباب الثاني عشرفي العنین،ج۱،ص۵۲۵.

6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق،باب العنین وغیرہ،ج۵،ص۱۷۰.

7۔۔۔۔۔۔طلبگار۔            8۔۔۔۔۔۔توبہتر۔

9۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''، کتاب الطلاق،باب العنین وغیرہ،ج۵،ص۱۷۲۔۱۷۵.
Flag Counter