Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
208 - 282
نیت نہ ہو تو کچھ نہیں۔ (1)(جوہرہ نیرہ) 

    مسئلہ ۱۳: اپنی چند عورتوں کو ایک مجلس یا متعدد مجالس میں محارم کے ساتھ تشبیہ دی تو سب سے ظہار ہوگيا ہر ایک کے ليے الگ الگ کفارہ دینا ہوگا۔(2) (جوہرہ) 

    مسئلہ ۱۴: کسی نے اپنی عورت سے ظہار کیا تھا دوسرے نے اپنی عورت سے کہا تو مجھ پر ویسی ہے جیسی فلاں کی عورت تو یہ بھی ظہار ہوگيا یا ایک عورت سے ظہار کیا تھا دوسری سے کہا تو مجھ پر اس کی مثل ہے یا کہا میں نے تجھے اُسکے ساتھ شریک کر دیا تو دوسری سے بھی ظہار ہو گیا۔(3) (عالمگيری)

    مسئلہ ۱۵: ظہار کی تعلیق بھی ہو سکتی ہے مثلاً اگر فلاں کے گھر گئی تو ایسی ہے تو ظہار ہو جائیگا۔(4) (عالمگيری) 

    مسئلہ ۱۶: ظہار کا حکم یہ ہے کہ جب تک کفارہ نہ دیدے اُس وقت تک اُس عورت سے جماع کرنا یا شہوت کے ساتھ اُس کا بوسہ لینا یا اُس کو چھونا یا اُس کی شرمگاہ کی طرف نظر کرنا حرام ہے اور بغیر شہوت چھونے یا بوسہ لینے میں حرج نہیں مگرلب کا بوسہ بغیر شہوت بھی جائز نہیں کفارہ سے پہلے جماع کرلیا تو توبہ کرے اور اُس کے ليے کو ئی دوسرا کفارہ واجب نہ ہوا مگر خبر دار پھر ایسا نہ کرے اور عورت کو بھی یہ جائز نہیں کہ شوہر کو قربت کرنے دے۔(5) (جوہرہ ،درمختار) 

    مسئلہ ۱۷: ظہار کے بعد عورت کو طلاق دی پھر اُس سے نکاح کیا تو اب بھی وہ چیزیں حرام ہیں اگرچہ دوسرے شوہرکے بعد اسکے نکاح میں آئی بلکہ اگرچہ اُسے تین طلاقیں دی ہوں۔ یوہیں اگر زوجہ کسی کی کنیز تھی ظہار کے بعد خرید لی اور اب نکاح باطل ہوگيا مگر بغیر کفارہ وطی وغیرہ نہیں کرسکتا۔ یوہیں اگر عورت مرتدہ ہوگئی اور دارالحرب کو چلی گئی پھر قید کر کے لائی گئی اور شوہرنے خریدی یا شوہر مرتد ہوگيا غرض کسی طرح کفارہ سے بچاؤ نہیں۔(6) (عالمگیری وغیرہ)

    مسئلہ ۱۸: اگر ظہار کسی خاص وقت تک کے ليے ہے مثلاً ایک ماہ یا ایک سال اور اس مدت کے اندر جماع کرنا چاہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الجوہرۃ النیرۃ''، کتاب الظہار،الجزء الثانی، ص۸۴.

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۸۵.

3۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب التاسع في الظہار، ج۱، ص۵۰۹. 

4۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب التاسع في الظہار، ج۱، ص۵۰۹.

5۔۔۔۔۔۔ ''الجوہرۃ النیرۃ''،کتاب الظہار، الجزء الثانی، ص۸۲.

و ''الدرالمختار''،کتاب الطلاق، باب الظہار، ج۵، ص۱۳۰. 

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب التاسع في الظہار، ج۱، ص۵۰۶، وغیرہ.
Flag Counter