Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
182 - 282
اور عدت گزرجانا معلوم ہو تو اور بات ہے۔ (1)(درمختار) 

    مسئلہ ۶۰: شوہر تین طلاقیں دے کر انکاری ہوگيا عورت نے گواہ پیش کيے اور تین طلاق کا حکم دیا گیا اب کہتا ہے کہ پہلے ایک طلاق دے چکا تھا اور عدت گزر چکی تھی اور گواہ بھی پیش کرتا ہے تو گواہ بھی مقبول نہیں۔(2) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۶۱: غیر مدخولہ کو دو ۲ طلاقیں دیں اور کہتا ہے کہ ایک پہلے دے چکا ہے تو تین قرار پائیں گی۔(3) (درمختار) 

    مسئلہ ۶۲: تین طلاقیں کسی شرط پر معلق تھیں اور وہ شرط پائی گئی لہٰذا تین طلاقیں پڑگئیں عورت ڈرتی ہے کہ اگر اُس سے کہے گی تو وہ سرے سے تعلیق ہی سے انکار کر جائے گا تو عورت کو چاہیے خفیہ حلالہ کرائے اور عدت پوری ہونے کے بعد شوہر سے تجدید نکاح کی درخواست کرے۔(4)(عالمگيری)
ایلا کا بیان
    اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
    (لِلَّذِیۡنَ یُؤْلُوۡنَ مِنۡ نِّسَآئِہِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَۃِ اَشْہُرٍ ۚ فَاِنْ فَآءُوۡفَاِنَّ اللہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۲۲۶﴾ وَ اِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَاِنَّ اللہَ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۲۷﴾ ) (5)
    جو لوگ اپنی عورتوں کے پاس جانے کی قسم کھالیتے ہیں اُن کے ليے چار مہینے کی مدت ہے پھر اگر اِس مدت میں واپس ہوگئے (قسم توڑ دی) تو اﷲ (عزوجل) بخشنے والا مہربان ہے اور اگر طلاق کا پکا ارادہ کرلیا (رجوع نہ کی) تو اﷲ (عزوجل) سننے والا، جاننے والا ہے (طلاق ہو جا ئے گی)۔

    مسئلہ ۱: ایلا کے معنی یہ ہیں کہ شوہر نے یہ قسم کھائی کہ عورت سے قربت (6) نہ کریگا یا چار مہینے قربت نہ کریگا عورت باندی ہے تو اس کے ایلا کی مدت دو ۲ماہ ہے۔ (7)

    مسئلہ ۲: قسم کی دوصورت ہے ایک یہ کہ اﷲ تعالیٰ یا اُس کے اُن صفات کی قسم کھائی جن کی قسم کھائی جاتی ہے مثلاً اُس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ



1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق،باب الرجعۃ،ج۵،ص۶۰.

2۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب الرجعۃ،مطلب:الاقدام علی النکاح...إلخ،ج۵،ص۶۱. 

3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق،باب الرجعۃ،ج۵،ص۶۱.

4۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق،الباب السادس في الرجعۃ،فصل فیما تحل بہ المطلَّقۃ...إلخ،ج۱،ص۴۷۵.

5۔۔۔۔۔۔پ۲،البقرۃ:۲۲۶،۲۲۷.

6۔۔۔۔۔۔جماع ، ہمبستری۔

7۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الطلاق،الباب السابع فی الایلاء،ج۱،ص۴۷۶.
Flag Counter