Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
148 - 282
نے رجعی دی تو بائن ہوگی اور رجعی کے ليے وکیل سے کہا اُس نے بائن دی تو رجعی ہوئی۔ اور اگر ایسے کو وکیل کیا جو غائب ہے اور اُسے ابھی تک وکالت کی خبر نہیں اور موکل کی عورت کو طلاق دیدی تو واقع نہ ہوئی کہ ابھی تک وکیل ہی نہیں۔ اور اگر کسی سے کہا میں تجھے اپنی عورت کو طلاق دینے سے منع نہیں کرتا تو اس کہنے سے وکیل نہ ہوایا اس کے سامنے اسکی عورت کو کسی نے طلاق دی اور اس نے اُسے منع نہ کیا جب بھی وہ وکیل نہ ہوا۔(1) (عالمگيری) 

    مسئلہ ۶۹: طلاق دینے کے ليے وکیل کیا اور وکیل کے طلاق دینے سے پہلے خود موکل نے عورت کو طلاق بائن یا رجعی دے دی تو جب تک عورت عدّت میں ہے وکیل طلاق دے سکتا ہے۔ اور اگر وکیل نے طلاق نہیں دی اور موکل نے خود طلاق دیکر عدّت کے اندر اُس عورت سے نکاح کر لیا تو وکیل اب بھی طلاق دے سکتا ہے اور عدّت گزر نے کے بعد اگر نکاح کیا تو نہیں۔ اور اگر میاں بی بی میں کوئی معاذاﷲ مرتد ہوگيا جب بھی عدّت کے اندر وکیل طلاق دے سکتا ہے ہاں اگر مرتدہو کر دارالحرب کو چلا گیا اور قاضی نے حکم بھی دیدیا تو اب وکالت باطل ہوگئی۔ یوہیں اگر وکیل معاذاﷲ مرتد ہو جائے تو وکالت باطل نہ ہوگی ہاں اگر دارالحرب کو چلاگیا اور قاضی نے حکم بھی دیدیا تو باطل۔ (2)(خانیہ) 

    مسئلہ ۷۰: طلاق کے وکیل کو یہ اختیار نہیں کہ دوسرے کو وکیل بنادے۔(3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۷۱: کسی کو وکیل بنایا اور وکیل نے منظور نہ کیا تو وکیل نہ ہوا اور اگر چُپ رہا پھر طلاق دیدی ہوگئی۔ سمجھ وال بچہ اور غلام کو بھی وکیل بنا سکتا ہے۔(4) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۷۲: وکیل سے کہا تو میری عورت کو کل طلاق دیدینااُس نے آج ہی کہہ دیا تجھ پر کل طلاق ہے تو واقع نہ ہوئی۔ یوہیں اگر وکیل سے کہا طلاق دے دے اُس نے طلاق کو کسی شرط پر معلق کیا مثلاً کہا اگر تو گھر میں جائے تو تجھ پر طلاق ہے اور عورت گھر میں گئی طلاق نہ ہوئی۔ یوہیں وکیل سے تین طلاق کے ليے کہا وکیل نے ہزار طلاقیں دیدیں یا آدھی کے ليے کہا وکیل نے ایک طلاق دی تو واقع نہ ہوئی۔ (5)(بحرالرائق)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطلاق، الباب الثالث في تفویض الطلاق، الفصل الثالث ، ج۱، ص۴۰۸. 

2۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الخانیۃ''، کتاب الطلاق، فصل في الطلاق الذی یکون من الوکیل أومن المرأۃ، ج۱، ص۲۵۳. 

3۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الطلاق، الباب الثالث في تفویض الطلاق، الفصل الثالث ، ج۱، ص۴۰۹. 

4۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق.

5۔۔۔۔۔۔ ''البحرالرائق''، کتاب الطلاق، فصل في المشیئۃ، ج۳، ص۵۷۷.
Flag Counter