Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
147 - 282
    مسئلہ ۶۳: عورت سے کہا تجھ پر ایک طلاق اور اگر تجھے ناگوار (1) ہو تو دو ،عورت نے نا گواری ظاہر کی تو تین طلاقیں ہوئیں اور چپ رہی تو ایک۔(2) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۶۴: تجھ کو طلاق ہے جب تو چاہے یا جس وقت چاہے یا جس زمانہ میں چاہے، عورت نے رد کر دیا یعنی کہا میں نہیں چاہتی، تو رد نہ ہوا بلکہ آئندہ جس وقت چاہے طلاق دے سکتی ہے مگر ایک ہی دے سکتی ہے زیادہ نہیں۔ اور اگر یہ کہا کہ جب کبھی تو چاہے تو تین طلاقیں بھی دے سکتی ہے مگر دو ایک ساتھ یا تینوں ایک ساتھ نہیں دے سکتی بلکہ متفرق طور پر اگرچہ ایک ہی مجلس میں تین بار میں تین طلاقیں دیں اور اس لفظ میں اگر دو یا تین اکھٹا دیں تو ایک بھی نہ ہوئی۔ اور اگر عورت نے متفرق طور پر اپنے کو تین طلاقیں دیکر دوسرے سے نکاح کیا اس کے بعد پھر شوہر اول سے نکاح کیا تو اب عورت کو طلاق دینے کا اختیار نہ رہا۔ اور اگر خود طلاق نہ دی یا ایک یا دودے کر بعد عدّت دوسرے سے نکاح کیا پھر شوہر اول کے نکاح میں آئی تو اب پھر اُسے تین طلاقیں متفرق طور پر دینے کا اختیار ہے۔(3) (درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۶۵: تو طالق ہے جس جگہ چاہے تو اُسی مجلس تک اختیارہے بعد مجلس چاہا کرے کچھ نہیں ہو سکتا۔(4) (درمختار) 

    مسئلہ ۶۶: اگر کہا جتنی تو چاہے یا جس قدر یا جو تو چاہے تو عورت کو اختیار ہے اُس مجلس میں جتنی طلاقیں چاہے دے اگرچہ شوہر کی کچھ نیت ہو اور بعد مجلس کچھ اختیار نہیں۔ اور اگر کہا تین میں سے جو چاہے یا جس قدر یا جتنی تو ایک اور دو۲کا اختیار ہے تین کا نہیں اور ان صورتوں میں تین یا دو طلاقیں دینا یا حالت حیض میں طلاق دینا بدعت نہیں۔ (5)(درمختار،ردالمحتار) 

    مسئلہ ۶۷: شوہر نے کسی شخص سے کہا میں نے تجھے اپنے تمام کاموں میں وکیل بنایا۔ وکیل نے اُس کی عورت کو طلاق دے دی واقع نہ ہوئی اور اگر کہا تمام امور (6) میں وکیل کیا جن میں وکیل بنانا جائز ہے تو تما م باتوں میں وکیل بن گیا ۔(7)(خانیہ) یعنی اُس کی عورت کو طلاق بھی دے سکتا ہے۔ 

    مسئلہ ۶۸: ایک طلاق دینے کے ليے وکیل کیا ،وکیل نے دو دیدیں تو واقع نہ ہوئی اور بائن کے ليے وکیل کیا وکیل
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ناپسند۔

2۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الطلاق، الباب الثالث في تفویض الطلاق، الفصل الثالث ، ج۱، ص۴۰۵. 

3۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و'' ردالمحتار''،کتاب الطلاق، فصل في المشیئۃ، ج۴، ص۵۷۰ ۔ ۵۷۳. 

4۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''،کتاب الطلاق، فصل في المشیئۃ، ج۴، ص۵۷۳. 

5۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''،کتاب الطلاق، فصل في المشیئۃ، مطلب: في مسألۃ الھدم، ج۴، ص۵۷۵ . 

6۔۔۔۔۔۔معاملات۔

7۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الخانیۃ''، کتاب الطلاق، فصل في الطلاق الذی یکون من الوکیل أومن المرأۃ، ج۱، ص۲۵۳.
Flag Counter