| بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8) |
جب بھی ایک واقع ہوگی اور پنڈلی یا کلائی کے بال اُڑاديے ہوں اُس وقت کوئی بال نہ ہو تو طلاق نہ ہوگی اور اگر یہ کہا کہ (۱۴۲) جتنے میری ہتھيلی میں بال ہیں اور بال نہ ہو تو ایک ہوگی۔(1) (درمختار، ردالمحتار)
مسئلہ ۴۳: اس میں شک ہے کہ طلاق دی ہے یا نہیں تو کچھ نہیں اور اگر اس میں شک ہے کہ ایک دی ہے یا زیادہ تو قضاءً ایک ہے دیا نۃً زیادہ۔ اور اگر کسی طرف غالب گمان ہے تو اُسی کا اعتبار ہے اور اگر اس کے خیال میں زیادہ ہے مگر اُس مجلس میں جو لوگ تھے وہ کہتے ہیں کہ ایک دی تھی اگر یہ لوگ عادل ہوں اور اِس بات میں اُنھیں سچا جانتا ہو تو اعتبار کرلے۔(2) (ردالمحتار)
مسئلہ ۴۴: جس عورت سے نکاح فاسد کیا پھر اُس کو تین طلاقیں دیں تو بغیر حلالہ نکاح کرسکتا ہے کہ یہ حقیقۃً طلاق نہیں بلکہ متارکہ (3)ہے۔(4) (درمختار، ردالمحتار)غیر مد خولہ کی طلاق کا بیان
مسئلہ ۱: غیر مدخولہ کو کہا تجھے تین طلاقیں تو تین ہو نگی اوراگر کہا تجھے طلاق تجھے طلاق تجھے طلاق یاکہاتجھے طلاق طلاق طلاق یا کہا تجھے طلاق ہے ایک اور ایک اور ایک تو ان صورتوں میں ایک بائن واقع ہوگی باقی لغو و بیکار ہیں یعنی چند لفظوں سے واقع کرنے میں صرف پہلے لفظ سے واقع ہوگی اور باقی کے ليے محل نہ رہے گی اور موطؤہ میں بہر حال تین واقع ہو نگی۔ (5) (درمختار)
مسئلہ ۲: کہا تجھے تین طلاقیں الگ الگ تو ایک ہوگی۔ یوہیں اگر کہا تجھے دو طلاقیں اُس طلاق کے ساتھ جو میں تجھے دوں پھر ایک طلاق دی تو ایک ہی ہوگی۔(6) (درمختار)
مسئلہ ۳: اگر کہا ڈیڑھ طلاق تو دو ۲ہونگی اوراگر کہا آدھی اور ایک تو ایک۔ یوہیں ڈھائی کہا تو تین اور دواور آدھی کہا تو دو۲۔(7) (درمختار)ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب الصریح،ج۴،ص۴۹۴. 2۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب الصریح،مطلب:في قول الامام ایمانی...إلخ، ج۴، ص۴۹۶ . 3۔۔۔۔۔۔ عورت کوچھوڑدینا ۔ 4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب الصریح،مطلب:في قول الامام ایمانی...إلخ،ج۴،ص۴۹۶. 5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق،باب طلاق غیر المدخول بھا،ج۴،ص۴۹۶۔۴۹۹. 6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق،باب طلاق غیر المدخول بھا،ج۴،ص۴۹۹. 7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق،باب طلاق غیر المدخول بھا،ج۴،ص۴۹۹.