Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
124 - 282
جس میں میرے ليے رجعت(1) نہیں تو بائن ہوگی اوراگر کہا (۱۲۵)تجھے طلاق ہے اور میرے ليے رجعت نہیں تو رجعی ہوگی۔ یوہیں اگر کہا(۱۲۶) تجھے طلاق ہے کوئی قاضی یا حاکم یا عالم تجھے واپس نہ کرے جب بھی رجعی ہوگی۔(2) (درمختار، ردالمحتار) اور اگر کہا (۱۲۷)تجھے طلاق ہے اِس شرط پر کہ اُس کے بعد رجعت نہیں یا یوں کہا، (۱۲۸) تجھ پر وہ طلاق ہے جس کے بعد رجعت نہیں یا کہا(۱۲۹) تجھ پر وہ طلاق ہے جس کے بعد رجعت نہ ہوگی تو ان سب صورتوں میں رجعی ہو جانا چاہيے۔(3) (فتاویٰ رضویہ) اور اگرکہا (۱۳۰) تجھ پر وہ طلاق ہے جس کے بعد رجعت نہیں ہوتی تو بائن ہو نا چاہيے۔ 

    مسئلہ ۴۰: عورت سے کہا(۱۳۱) اگر میں تجھے ایک طلاق دوں تو وہ بائن ہوگی یا کہا وہ تین ہوگی پھر اُسے طلاق دی تو نہ بائن ہوگی نہ تین بلکہ ایک رجعی ہوگی۔ یا کہا تھا کہ (۱۳۲) اگر تو گھر میں جائیگی تو تجھے طلاق ہے پھر مکان میں جانے سے پہلے کہا کہ اُسے میں نے بائن یا تین کردیا جب بھی ایک رجعی ہوگی اور یہ کہنا بے کار ہے۔(4) (درمختار) 

    مسئلہ ۴۱: کہا(۱۳۳) تجھے ہزاروں طلاق یا (۱۳۴) چند بار طلاق تو تین واقع ہونگی اور اگر کہا (۱۳۵)تجھے طلاق نہ کم نہ زیادہ تو ظاہر الروایۃ میں تین ہو نگی اور امام ابو جعفر ہندوانی و امام قاضی خاں اس کو تر جیح دیتے ہیں کہ دو واقع ہوں اور اگر کہا (۱۳۶) کمتر طلاق تو ایک رجعی ہوگی۔ (5)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۴۲: اگر کہا(۱۳۷) تجھے طلاق ہے پوری طلاق تو ایک ہوگی اور کہا کہ (۱۳۸) کُل طلاقیں تو تین۔(6) (درمختار) 

    مسئلہ ۴۳: اگر طلاق کے عدد میں وہ چیز ذکر کی جس میں تعدد نہ ہو جیسے کہا(۱۳۹) بعددخاک(7) یا معلوم نہ ہو کہ اس میں تعدد ہے یا نہیں مثلاً کہا (۱۴۰) ابلیس کے بال کی گنتی برابر تو دونوں صورتوں میں ایک واقع ہوگی اور اِن دونوں مثالوں میں وہ بائن ہوگی۔ اور اگر معلوم ہے کہ اُس میں تعدد ہے تو اُس کی تعداد کے موافق ہوگی مگر تعدادتین سے زیادہ ہو تو تین ہی ہونگی باقی لغو مثلاً کہا (۱۴۱)اتنی جتنے میری پنڈلی یا کلائی میں بال ہیں یا اُتنی جتنی اس تالاب میں مچھلیاں ہیں اور اگر تالاب میں کوئی مچھلی نہ ہو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔عدت کے اندررجوع کرنے کاحق۔

2۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب الصریح،مطلب:في قول الامام...إلخ،ج۴،ص۴۸۸،۴۹۱.

3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الرضویۃ''،ج۱۲،ص۵۲۹.

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الطلاق،باب الصریح ،ج۴،ص۴۸۹.

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الطلاق،باب الصریح،مطلب:في قول الامام ...إلخ،ج۴،ص۴۹۱. 

6۔۔۔۔۔۔''الدر المختار''،کتاب الطلاق،باب الصریح،ص۴۹۳. 

7۔۔۔۔۔۔خاک کی تعدادکے برابر۔
Flag Counter