Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
99 - 106
    مسئلہ ۱۸: شوہر بناؤ سنگار کو کہتا ہے یہ نہیں کرتی یا وہ اپنے پاس بُلاتا ہے اور یہ نہیں آتی اس صورت میں شوہر کومارنے کا بھی حق ہے اور نماز نہیں پڑھتی تو طلاق دینی جائز ہے اگرچہ مہر ادا کرنے پر قادر نہ ہو۔ (1) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۹: عورت کو مسئلہ پوچھنے کی ضرورت ہو ،تو اگر شوہر عالم ہو تو اس سے پوچھ لے اور عالم نہیں تو اس سے کہے وہ پوچھ آئے(2) اور ان صورتوں میں اسے خود عالم کے یہاں جانے کی اجازت نہیں اور یہ صورتیں نہ ہوں تو جا سکتی ہے ۔(3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۰: عورت کا باپ اپاہج ہو اور اس کا کوئی نگران نہیں تو عورت اس کی خدمت کے ليے جا سکتی ہے اگرچہ شوہر منع کرتا ہو۔ (4) (عالمگیری)
حقوق الزّوجین
    آج کل عام شکایت ہے کہ زن و شو (5)میں نااتفاقی ہے۔ مرد کوعورت کی شکایت ہے تو عورت کو مرد کی، ہر ایک دوسرے کے ليے بلائے جان (6)ہے اور جب اتفاق نہ ہو تو زندگی تلخ(7) اور نتائج نہایت خراب۔ آپس کی نااتفاقی علاوہ دنیا کی خرابی کے دِین بھی برباد کرنے والی ہوتی ہے اور اس نااتفاقی کا اثرِ بد(8) اِنھیں تک محدود نہیں رہتا بلکہ اولاد پر بھی ا ثر پڑتا ہے اولاد کے دل میں نہ باپ کا ادب رہتا ہے نہ ماں کی عزت اس نا اتفاقی کا بڑا سبب یہ ہے کہ طرفین(9) میں ہر ایک دوسرے کے حقوق کا لحاظ نہیں رکھتے اور باہم رواداری سے کام نہیں لیتے مرد چاہتا ہے کہ عورت کو باندی سے بدتر کر کے رکھے اور عورت چاہتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الحادی عشر في القسم،ج۱،ص۳۴۱. 

2۔۔۔۔۔۔امیرِ اہلسنّت، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضان سے دعوتِ اسلامی کے41سے  زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ''دار الافتاء اہلسنت'' بھی ہے ،جہاں بالمشافہ اور ٹیلیفون کے ذریعے نیز بذریعہ ڈاک مسلمانوں کے  مسائل حل کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔ ذیل میں چندپتے ملاحظہ فرما لیجئے:

۔۔۔۔۔۔ دارلافتاء اہلسنت کنزالایمان جامع مسجدکنزالایمان بابری چوک( گرومندر)باب المدینہ کرا چی 021-4855174 / 4911779 

                                            Email:ahlaysunnat@hotmail.com / Email:ahlaysunnat_12@hotmail.com 

ء ۔۔۔۔۔۔ دارالافتاء اہلسنت نزد جامع مسجد زینب سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن سردارآباد( فیصل آباد) 8555591 041-

ئ۔۔۔۔۔۔ دارالافتاء اہلسنت بالمقابل حاجی احمد جان ،بینک روڈ صدرراولپنڈی 051-5511445

ئ۔۔۔۔۔۔دارالافتاء اہلسنت مرکز الاولیاء لاہور042-7114231

ئ۔۔۔۔۔۔دارالافتاء اہلسنت حیدرآباد سندھ022-2621563

3۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الحادی عشر في القسم،ج۱،ص۳۴۱.

4۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۳۴۱۔۳۴۲. 

5۔۔۔۔۔۔میاں بیوی۔     6۔۔۔۔۔۔یعنی مصیبت۔    7۔۔۔۔۔۔مشکل ،تکلیف دہ۔    8۔۔۔۔۔۔برااثر۔    9۔۔۔۔۔۔ میاں بیوی۔
Flag Counter