Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
80 - 106
    مسئلہ ۶۱: جس صورت میں لڑکی کا قول معتبر ہے اگر اس کے باپ نے گواہ پیش کيے ،جو اس امر کی شہادت دیتے ہیں کہ دیتے وقت اس نے کہہ دیا تھا کہ عاریت ہے تو گواہ مان ليے جائیں گے۔ (1) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۶۲: بالغہ لڑکی کا نکاح کر دیا اور جہیز کے اسباب بھی معین کر ديے مگر ابھی ديے نہیں اور وہ عقد فسخ ہوگيا پھر دوسرے سے نکاح ہوا تو لڑکی اُس جہیز کا باپ سے مطالبہ نہیں کرسکتی۔ (2) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۶۳: لڑکی نے ماں باپ کے مال اور اپنی دستکاری سے کوئی چیز جہیز کے ليے تیار کی اور اس کی ماں مر گئی، باپ نے وہ چیز جہیز میں دے دی تو اُس کے بھائیوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ اس چیز میں ماں کی طرف سے میراث کا دعویٰ کریں۔ يوہيں اس کا باپ جو کپڑے لاتا رہا اس میں سے یہ اپنے جہیز کے ليے بنا کر رکھتی رہی اور بہت کچھ جمع کر لیا اور باپ مر گیا تو یہ اسباب سب لڑکی کا ہے۔ (3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۶۴: ماں نے بیٹی کے ليے اس کے باپ کے مال سے جہیز تیار کیا یا اس کا کچھ اسباب جہیز میں دے دیا اور اسے علم ہوا اور خاموش رہا اور لڑکی رخصت کر دی گئی تو اب باپ اس جہیز کو لڑکی سے واپس نہیں لے سکتا۔ (4) (تنویر الابصار) 

    مسئلہ ۶۵: جس گھر میں زن و شو رہتے ہیں اس میں کچھ اسباب ہے، جس کا ہر ایک مدعی ہے تو اگر وہ ایسی شے ہے جو عورتیں برتتی ہیں، مثلاً دوپٹہ، سنگار دان، خاص عورتوں کے پہننے کے کپڑے تو ایسی چیز عورت کو دی جائے گی۔ ہاں اگر شوہر ثبوت دے کہ یہ چیز اس کی ہے تو اسے دیدیں گے اور اگر وہ خاص مردوں کے برتنے کی ہے، مثلاً ٹوپی، عمامہ، انگرکھا (5) اور ہتھیار وغیرہ تو ایسی چیز مرد کو دیں گے مگر جب عورت گواہ سے اپنی ملک ثابت کرے تو اسے دیں گے اور اگر دونوں کے کام کی وہ چیز ہو، مثلاً بچھونا تو یہ بھی مرد ہی کو دیں مگر جب عورت گواہ پیش کرے تو اُسے دیدیں اور اگر ان دونوں میں ایک کا انتقال ہو چکا ہے اس کے ورثہ اور اس میں اختلاف ہواجب بھی وہی تفصیل ہے مگر جو چیز دونوں کے برتنے کی ہو وہ اسے دیں جو زندہ ہے وارث کو نہیں اور اگر مکان میں مال تجارت ہے اور مشہور ہے کہ وہ شخص اس چیز کی تجارت کرتا تھا تو مرد کو دیں۔ (6) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۶۶: جو چیز مسلمان کے نکاح میں مہر ہو سکتی ہے، وہ کافر کے نکاح میں بھی ہوسکتی ہے اور جو مسلمان کے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب السابع في المہر،الفصل السادس عشر،ج۱،ص۳۲۷. 

2۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.    3۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۳۲۸. 

4۔۔۔۔۔۔''تنویر الأبصار''،کتاب النکاح،باب المہر،ج۴،ص۳۰۷. 

5۔۔۔۔۔۔ایک قسم کامردانہ لباس۔

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب السابع في المہر،الفصل السادس عشر،ج۱،ص۳۲۹.
Flag Counter