Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
76 - 106
ہے تو لے جا سکتا ہے اور شوہر یہ چاہے کہ جو دیا ہے واپس کرلے، تو واپس نہیں لے سکتا۔ (1) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۵: نابالغہ کی رخصت ہوچکی مگر مہرِ معجل وصول نہیں ہوا ہے، تو اس کا ولی روک سکتا ہے اور شوہر کچھ نہیں کرسکتا جب تک مہرِ معجل ادا نہ کرلے۔ (2) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۶: باپ اگر لڑکی کا مہر شوہر سے وصول کرنا چاہے تو اس کی ضرورت نہیں کہ لڑکی بھی وہاں حاضر ہو، پھر اگرشوہر لڑکی کے باپ سے رخصت کے ليے کہے اور لڑکی اپنے باپ کے گھر موجود ہو تو رخصت کر دے اور اگر وہاں نہ ہو اور بھیجنے پر بھی قدرت نہ ہو تو مہر پر قبضہ کرنے کا بھی اسے حق نہیں، اگر شوہر مہر دینے پر تیار ہے مگر یہ کہتا ہے کہ لڑکی کا باپ لڑکی کو نہیں دے گا خود لے لے گاتو قاضی حکم دے گا کہ لڑکی کا باپ ضامن دے کہ مہر لڑکی کے پاس پہنچ جائے گا اور شوہر کو حکم دے گا مہر ادا کردے۔ (3) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۷: مہرِ مؤجل یعنی میعادی تھا اور میعاد پوری ہوگئی تو عورت اپنے کو روک سکتی ہے یا بعض معجل تھا، بعض میعادی اور میعاد پوری ہوگئی تو عورت اپنے کو روک سکتی ہے۔ (4) (عالمگیری، درمختار) 

    مسئلہ ۴۸: اگر مہر مؤجل (جس کی میعاد موت یا طلاق تھی) یا مطلق تھا اور طلاق یا موت واقع ہوئی تو اب یہ بھی معجل ہو جائے گا یعنی فی الحال مطالبہ کر سکتی ہے اگرچہ طلاقِ رجعی ہو مگر رجعی میں رجوع کے بعد پھر مؤجل ہوگيا(5) اور اگر مہرمنجم ہے یعنی قسط بقسط وصول کرے گی اور طلاق ہوئی تو اب بھی قسط ہی کے ساتھ لے گی۔ (6) (عالمگیری، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۴۹: مہر معجل لینے کے ليے عورت اگر وطی سے انکار کرے تو اس کی وجہ سے نفقہ ساقط نہ ہوگا اور اس صورت میں بلا اجازت شوہر کے گھر سے باہر بلکہ سفر میں بھی جا سکتی ہے جبکہ ضرورت سے ہو اور اپنے میکے والوں سے ملنے کے ليے بھی بلا اجازت جا سکتی ہے اور جب مہر وصول کر لیا تو اب بلا اجازت نہیں جاسکتی مگر صرف ماں باپ کی ملاقات کو ہر ہفتہ میں ایک بار دن بھر کے ليے جا سکتی ہے اور محارم (7) کے یہاں سال بھر میں ایک بار اور محارم کے سوا اور رشتہ داروں یا غیروں کے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب السابع في المہر،الفصل الحادي عشر،ج۱،ص۳۱۷. 

2۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق.         3۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق،ص۳۱۷،۳۱۸. 

4 ۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب السابع في المہر،الفصل الحادي عشر،ج۱،ص۳۱۸. 

و''الدرالمختار''،کتاب النکاح،باب المہر،ج۴،ص۲۸۳. 

5 ۔۔۔۔۔۔ بہارشریعت کے تمام نسخوں میں یہاں عبارت ایسے ہی مذکورہے، غالباًیہاں کتابت کی غلطی ہے کیونکہ عالمگیری اورردالمحتارمیں ہے کہ 

''رجوع کے بعد پھرمؤجل نہیں ہوگا''۔...عِلْمِیہ

6 ۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب السابع في المہر،الفصل الحادي عشر،ج۱،ص۳۱۸. 

و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،باب المہر،مطلب:في منع الزوجۃ نفسھا لقبض المہر،ج۴،ص۲۸۴. 

7۔۔۔۔۔۔ وہ رشتہ دارجن سے نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہو۔
Flag Counter