| بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7) |
اور اگر خلوت ہوئی مگر عورت مرد کے قابو میں نہ آئی اگر کوآری ہے مہر پورا واجب ہو جائے گا اور ثیب ہے تو مہر مؤکد نہ ہوا۔ (1) (درمختار)
مسئلہ ۲۵: جو رقم مہر کی مقرر ہوئی وہ شوہر نے عورت کو دے دی، عورت نے قبضہ کرنے کے بعد شوہر کو ہبہ کر دی اورقبل وطی کے طلاق ہوئی تو شوہر نصف اس رقم کا عورت سے اور وصول کریگا اور اگر بغیر قبضہ کیے کُل کو ہبہ کر دیا یا صرف نصف پر قبضہ کیا اور کُل کو ہبہ کر دیا یا نصف باقی کو تو اب کچھ نہیں لے سکتا۔ يوہيں اگر مہر اسباب(2) تھا قبضہ کرنے کے بعد یا بغیر قبضہ ہبہ کر دے تو بہر صورت کچھ نہیں لے سکتا۔ ہاں اگر قبضہ کرنے کے بعد اسے عیب دار کر دیا اور عیب بھی بہت ہے اس کے بعد ہبہ کیا، تو جس دن قبضہ کیا اس دن اس چیز کی جو قیمت تھی اس کا نصف شوہر وصول کریگا اور اگر عورت نے شوہر کے ہاتھ وہ چیز بیچ ڈالی جب بھی نصف قیمت لے گا۔ (3) (درمختار، ردالمحتار)
مسئلہ ۲۶: خلوت سے پہلے زن و شوہر میں ایک نے دوسرے کو یا کسی دوسرے نے ان میں سے کسی کو مار ڈالا یا شوہر نے خودکشی کر لی یا زوجہ حرّہ نے خودکشی کر لی تو مہر پورا واجب ہو گا اور اگر زوجہ باندی تھی، اس نے خودکشی کر لی تو نہیں۔يوہيں اگر اس کے مولیٰ نے جو عاقل بالغ ہے اس کنیز کو مار ڈالا تو مہر ساقط ہو جائے گا اور اگر نابالغ یا مجنون تھا توساقط نہ ہوا۔ (4) (عالمگیری)(مَہرِمثل کابیان)
مسئلہ ۲۷: عورت کے خاندان کی اس جیسی عورت کا جو مہر ہو، وہ اس کے ليے مہرِ مثل ہے، مثلاً اس کی بہن، پھوپی، چچا کی بیٹی وغیرہا کا مہر۔ اس کی ماں کا مہر اس کے ليے مہر مثل نہیں جبکہ وہ دوسرے گھرانے کی ہو اور اگر اس کی ماں اسی خاندان کی ہو، مثلاً اس کے باپ کی چچا زاد بہن ہے تو اس کا مہر اس کے ليے مہر مثل ہے اور وہ عورت جس کا مہر اس کے ليے مہر مثل ہے وہ کن امور میں اس جیسی ہو ان کی تفصیل یہ ہے:
عمر ۱ ، جمال ۲ ، مال ۳ میں مشابہ ہو، دونوں ۴ ایک شہر میں ہوں، ایک ۵ زمانہ ہو، عقل ۶ و تمیز ۷ و دیانت ۸ و پارسائی ۹ و علم ۱۰ و ادب ۱۱ میں یکساں ہوں، دونوں ۱۲ کوآری ہوں یا دونوں ثیب، اولاد ۱۳ ہونے نہ ہونے میں ایک سی ہوں کہ ان چیزوں کے اختلاف سے مہرمیں اختلاف ہوتا ہے۔ شوہر کا حال بھی ملحوظ ہوتا ہے، مثلاً جوان اور بوڑھے کے مہر میں اختلاف ہوتا ہے۔ عقد کے وقت ان امور میں یکساں ہونے کا اعتبار ہے، بعد میں کسی بات کی کمی بیشی ہوئی تو اس کا اعتبار نہیں، مثلاً ایک کا جب نکاح ہوا تھاــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح،باب المہر،ج۴،ص۲۵۱. 2۔۔۔۔۔۔ یعنی سازوسامان۔ 3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،باب المہر،مطلب في أحکام الخلوۃ،ج۴،ص۲۵۴. 4۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب السابع في المہر،الفصل الثاني،ج۱،ص۳۰۶ .