Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
67 - 106
پاجامہ، دوپٹا جس کی قیمت نصف مہر مثل سے زیادہ نہ ہو اور زیادہ ہو تو مہر مثل کا نصف دیا جائے اگر شوہر مالدار ہو اور ایسا جوڑا بھی نہ ہو جو پانچ درہم سے کم قیمت کا ہو اگر شوہر محتاج ہو اگر مرد و عورت دونوں مالدار ہوں تو جوڑا اعلیٰ درجہ کا ہو اور دونوں محتاج ہوں تو معمولی اور ایک مالدار ہو ایک محتاج تو درمیانی۔ (1) (جوہرہ نیرہ، درمختار، عالمگیری) 

    مسئلہ ۹: جوڑا دینا اس وقت واجب ہے جب فرقت (2) زوج کی جانب سے ہو، مثلاً طلاق، ایلا، لعان ، نامرد ہونا، شوہر کا مرتد ہونا، عورت کی ماں یا لڑکی کو شہوت کے ساتھ بوسہ دینا اور اگر فرقت جانب زوجہ سے ہو تو واجب نہیں، مثلاً عورت کامرتد ہوجانا یا شوہر کے لڑکے کو بشہوت بوسہ دینا، سوت(3) کو دودھ پلا دینا، بلوغ یا آزادی کے بعد اپنے نفس کو اختیار کرنا۔ يوہيں اگر زوجہ کنیز تھی، شوہر نے یا اس کے وکیل نے مولیٰ سے خرید لی تو اب وہ جوڑا ساقط ہوگيا اور اگر مولیٰ نے کسی اور کے ہاتھ بیچی، اُس سے خریدی تو واجب ہے۔ (4) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۰: جوڑے کی جگہ اگر قیمت دیدے ،تو یہ بھی ہوسکتا ہے اور عورت قبول کرنے پر مجبور کی جائے گی۔ (5) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۱: جس عورت کا مہر معین ہے اور خلوت سے پہلے اسے طلاق دے دی گئی، اُسے جوڑا دینا مستحب بھی نہیں اور دخول کے بعد طلاق ہوئی تو مہر معین ہو یا نہ ہو جوڑا دینا مستحب ہے۔ (6) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۲: مہر مقرر ہو چکا تھا، بعد میں شوہر یا اس کے ولی نے کچھ مقدار بڑھا دی، تو یہ مقدار بھی شوہر پر واجب ہوگئی بشرطیکہ اسی مجلس میں عورت نے یا نابالغہ ہو تو اس کے ولی نے قبول کر لی ہو اور زیادتی کی مقدار معلوم ہو اور اگر زیادتی کی مقدار معین نہ کی ہو تو کچھ نہیں، مثلاً کہا میں نے تیرے مہر میں زیادتی کر دی اور یہ نہ بتایا کہ کتنی، اس کے صحیح ہونے کے ليے گواہوں کی بھی حاجت نہیں۔ ہاں اگر شوہر انکار کر دے تو ثبوت کے ليے گواہ درکار ہوں گے اگر عورت نے مہر معاف کر دیا یا ہبہ کر دیا ہے جب بھی زیادتی ہوسکتی ہے۔ (7) (درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۳: پہلے خفیہ نکاح ہوا اور ایک ہزار کا مہر باندھا پھر اعلانیہ ایک ہزار پر نکاح ہوا تو دو ہزار واجب ہو گئے اور اگر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الجوہرۃ النیرۃ''،کتاب النکاح،الجزء الثانی،ص۱۷.

و''الدرالمختار''،کتاب النکاح،باب المہر،ج۴،ص۲۳۲.

و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب السابع فی المھر،الفصل الثانی،ج۱،ص۳۰۴.

2۔۔۔۔۔۔جدائی۔        3۔۔۔۔۔۔ سوتن، سوکن۔

4۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب السابع في المہر،الفصل الثاني،ج۱،ص۳۰۴. 

5۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح،باب المہر،ج۴،ص۲۳۶. 

7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،باب المہر،مطلب:في أحکام المتعۃ،ج۴،ص۲۳۷.
Flag Counter