Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
42 - 106
احکام ہیں۔ (1) (درمختار) 

    مسئلہ ۳۲: مرد نے اپنی عورت کی چھاتی چوسی (2) تو نکاح میں کوئی نقصان نہ آیا اگرچہ دودھ مونھ میں آگیا بلکہ حلق سے اتر گیا۔ (3) (درمختار)
ولی کا بیان
    امام احمد و مسلم ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے راوی، ر سول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:ثیب ولی سے زیادہ اپنے نفس کی حقدا ر ہے اور بکر (کوآری) سے اجازت لی جائے اور چپ رہنا بھی اس کا اذن ہے۔'' (4)

    ابو داود انھيں سے راوی، کہ ایک جوان لڑکی رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی، کہ اس کے باپ نے نکاح کر دیا اور وہ اس نکاح کو ناپسند کرتی ہے۔ حضور( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے اسے اختیار دیا ۔ (5) یعنی چاہے تو اس نکاح کو جائز کر دے یا رد کر دے۔
مسائلِ فقہیہ
    ولی وہ ہے جس کا قول دوسر ے پر نافذ ہودوسرا چاہے یا نہ چاہے۔ ولی کا عاقل بالغ ہونا شرط ہے، بچہ اور مجنون ولی نہیں ہوسکتا۔ مسلمان کے ولی کا مسلمان ہونا بھی شرط ہے کہ کافر کو مسلمان پر کوئی اختیار نہیں، متقی ہونا شرط نہیں۔ فاسق بھی ولی ہوسکتاہے۔ ولایت کے اسباب چار ہیں: 

    قرابت ۱ (6) ،مِلک ۲ ، وِلا ۳ ، امامت ۴ ۔ (7) (درمختار وغیرہ)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''،کتاب النکاح،باب الرضاع،ج۴،ص۴۰۶۔۴۰۸. 

2۔۔۔۔۔۔اعلی حضرت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن ''فتاوی رضویہ'' ج۲۳ص۳۷۷پرفرماتے ہیں:''اگرعورت شیردار(دودھ والی)ہوتو

ایسا چوسنا نہ چاہیے جس سے دودھ حلق میں چلاجائے اوراگرمنہ میں آجائے اورحلق میں نہ جانے دے تومضائقہ(حرج)نہیں کہ شیرزن

(عورت کادودھ پینا) حرام ہے''۔...عِلْمِیہ 

3۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''،کتاب النکاح،باب الرضاع،ج۴،ص۴۱۱.

4۔۔۔۔۔۔''صحیح مسلم''،کتاب النکاح،باب استئذان الثیب في النکاح بالنطق...إلخ،الحدیث:۔۶۷(۱۴۲۱)،ص۷۳۸. 

5۔۔۔۔۔۔''سنن أبي داود''،کتاب النکاح،باب في البکر یزوّجھاابوھا...إلخ،الحدیث:۲۰۹۶،ج۲،ص۳۳۸.

6۔۔۔۔۔۔یعنی قریبی رشتہ ۔

7۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح،باب الولی،ج۴،ص۱۴۷۔۱۴۹،وغیرہ.
Flag Counter