Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
31 - 106
  کر دے گا تو نکاح برقرار رہے گا اور اگر ادا نہ کر سکا اور پھر غلام ہوگيا تو اب نکاح فاسد ہوگيا۔ (1) (عالمگیری)
 (حرمت بِالشرک)
    قسم پنجم: حرمت بالشرک۔ 

    مسئلہ ۴۶: مسلمان کا نکاح مجوسیہ(2) ،بت پرست، آفتاب پرست(3)، ستارہ پرست عورت سے نہیں ہوسکتا خواہ یہ عورتیں حرّہ ہوں یا باندیاں، غرض کتابیہ کے سوا کسی کافرہ عورت سے نکاح نہیں ہوسکتا۔ (4) (فتح وغیرہ) 

    مسئلہ ۴۷: مرتد و مرتدہ کا نکاح کسی سے نہیں ہوسکتا، اگرچہ مرد و عورت دونوں ایک ہی مذہب کے ہوں۔(5) (خانیہ وغیرہا) 

    مسئلہ ۴۸: یہودیہ اور نصرانیہ سے مسلمان کا نکاح ہوسکتا ہے مگر چاہيے نہیں کہ اس میں بہت سے مفاسد کا(6) دروازہ کھلتا ہے۔ (7) (عالمگیری وغیرہ) مگر یہ جواز اُسی وقت تک ہے جب کہ اپنے اُسی مذہبِ یہودیت یا نصرانیت پر ہوں اور اگر صرف نام کی یہودی نصرانی ہوں اور حقیقۃً نیچری اور دہریہ مذہب رکھتی ہوں، جیسے آجکل کے عموماً نصاریٰ کا کوئی مذہب ہی نہیں تواُن سے نکاح نہیں ہوسکتا، نہ ان کا ذبیحہ جائز بلکہ ان کے یہاں تو ذبیحہ ہوتا بھی نہیں۔ 

    مسئلہ ۴۹: کتابیہ سے نکاح کیا تو اُسے گِرجا (8)جانے اور گھر میں شراب بنانے سے روک سکتا ہے۔ (9) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۵۰: کتابیہ سے دارالحرب میں نکاح کر کے دارالاسلام میں لایا، تو نکاح باقی رہے گا اور خود چلا آیا اسے وہیں چھوڑ دیا تو نکاح ٹوٹ گیا۔ (10) (عالمگیری)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،القسم الثامن،ج۱،ص۲۸۲. 

2۔۔۔۔۔۔ یعنی آگ کی پوجا کرنے والی۔        3۔۔۔۔۔۔یعنی سورج کی پوجا کرنے والی۔

4۔۔۔۔۔۔''فتح القدیر''،کتاب النکاح،فصل في بیان المحرمات،ج۳، ص۱۳۶۔۱۳۸،وغیرہ. 

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الخانیۃ''،کتاب النکاح،فصل فی بیان المحرمات،ج۱،ص۱۶۹،وغیرہا. 

6۔۔۔۔۔۔ یعنی بہت سی خرابیوں کا۔

7۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،ج۱، ص۲۸۱،وغیرہ. 

8۔۔۔۔۔۔عیسائیوں کاعبادت خانہ۔ 

9۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،ج۱،ص۲۸۱.

10۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.
Flag Counter