Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
30 - 106
  مسئلہ ۴۰: مولیٰ(1)اپنی باندی سے نکاح نہیں کرسکتا، اگرچہ وہ ام ولد یا مکاتبہ یا مدبرہ ہو یا اُس میں کوئی دوسرا بھی شریک ہو، مگر بنظرِ احتیاط (2) متأخرین نے باندی سے نکاح کرنا مستحسن بتایا ہے۔ (3) (عالمگیری) مگر یہ نکاح صرف بر بنائے احتیاط ہے کہ اگر واقع میں کنیز (4)نہیں جب بھی جماع جائز ہے، ولہٰذا ثمراتِ نکاح اس نکاح پر مترتب نہیں، نہ مہر واجب ہوگا، نہ طلاق ہو سکے گی، نہ دیگر احکامِ نکاح جاری ہوں گے۔ 

    مسئلہ ۴۱: اگر زن و شو(5) میں سے ایک دوسرے کا یا اس کے کسی جز کا مالک ہوگيا تو نکاح باطل ہو جائے گا۔ (6) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۲: ماذون (7)یا مدبر یا مکاتب نے اپنی زوجہ کو خریدا تو نکاح فاسد نہ ہوا۔ يوہيں اگر کسی نے اپنی زوجہ کو خریدا اور بیع میں اختیار رکھا کہ اگر چاہے گا تو واپس کر دے گا تو نکاح فاسد نہ ہوگا۔ يوہيں جس غلام کا کچھ حصہ آزاد ہو چکا ہے وہ اگر اپنی منکوحہ کو خریدے تو نکاح فاسد نہ ہوا۔ (8) (عالمگیری، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۴۳: مکاتب یا ماذون کی کنیز سے مولیٰ نکاح نہیں کر سکتا۔ (9) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۴: مکاتب نے اپنی مالکہ سے نکاح کیا پھر آزاد ہوگيا تو وہ نکاح اب بھی صحیح نہ ہوا۔ ہاں اگر اب جدید نکاح کرے تو کرسکتا ہے۔ (10) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۵: غلام نے اپنے مولیٰ کی لڑکی سے اس کی اجازت سے نکاح کیا، تو نکاح صحیح ہوگيا مگر مولیٰ کے مرنے سے یہ نکاح جاتا رہے گا اور اگر مکاتب نے مولیٰ کی لڑکی سے نکاح کیا تھا تو مولیٰ کے مرنے سے فاسد نہ ہو گا۔ اگر بدلِ کتابت ادا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔آقا، مالک۔            2۔۔۔۔۔۔یعنی احتیاط کرتے ہوئے۔

3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،القسم الثامن،ج۱،ص۲۸۲. 

4۔۔۔۔۔۔لونڈی۔            5۔۔۔۔۔۔ یعنی میاں بیوی۔

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،القسم الثامن،ج۱، ص۲۸۲. 

7 ۔۔۔۔۔۔ وہ غلام جسے آقا نے تجارت وغیرہ کی عام اجازت دیدی ہو۔

8 ۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،القسم الثامن،ج۱،ص۲۸۲. 

و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،مطلب مہم:في وطء السراری..إلخ،ج۴، ص۱۳۱. 

9 ۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،القسم الثامن،ج۱، ص۲۸۲. 

10۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.
اعلام

 				    الف
1 اَروی	:ایک قسم کی ترکاری۔	2 اَسوج	:بِکرمی سال کا چھٹا مہینہ جو15 ستمبرسے15اکتوبر تک ہوتاہے۔

3 اَلسی	"چھوٹی چھوٹی نازک پتیوں والا ایک پودا اور اس کے بیج جن سے تیل نکالا جاتاہے۔

4 امرتی:ایک مٹھائی جو ماش کے آٹے کی بنائی جاتی ہے اور شکل میں جلیبی کی طرح ہوتی ہے۔

5 انگرکھا :ایک قسم کا لمبا مردانہ لباس جس کے دو حصے ہوتے ہیں چولی اور دامن۔

6 اوپلے :جلانے کیلئے سکھایا ہوا گوبر
    آ
7 آبنوس :جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جانے والے ایک درخت کا نام جس کی لکڑی سخت ،وزنی اورسیاہ ہوتی ہے۔

8 آریا :ایک قدیم قوم جس کی نسل کے لوگ پاک وہند ،ایران اور یورپ میں آباد ہیں
ب
9 بافتہ :ایک قسم کاریشمی کپڑا،فیتہ،گوٹا،کناری۔

10 باقلا :لوبیے سے قدرے بڑے بیج اور سخت چھلکے کی ایک پھلی جس کے بیضوی بیج عموما ًترکاری کے طور پر پکاکر کھائے جاتے ہیں 

11 بالوشاہی :میدے کی بنی ہوئی ایک قسم کی خستہ مٹھائی۔

12 بچھیرا :گھوڑے کا نر بچہ

13 برص :سفید کوڑھ،فسادِخون کی ایک بیماری جس کی وجہ سے جسم پر دھبے پڑجاتے ہیں۔
Flag Counter