Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
28 - 106
لہٰذا مالک کے ليے حرام ہوگئی اور منکوحہ سے وطی جائز ہوگئی اور بیع (1) وغیرہ کی صورت میں اگر وہ پھر اس کی مِلک میں واپس آئی، مثلاً بیع فسخ ہوگئی یا اس نے پھر خرید لی تو اب پھر بدستور دونوں سے وطی حرام ہو جائے گی، جب تک پھر سبب حرمت (2) نہ پایا جائے۔ باندی کے احرام و روزہ و حیض و نفاس و رہن و اجارہ سے منکوحہ حلال نہ ہوگی اور اگر باندی سے وطی نہ کی ہو تو اس منکوحہ سے مطلقاً وطی جائز ہے۔ (3) (درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۳۳: مقدمات وطی مثلاً شہوت کے ساتھ بوسہ لیا یا چھوا یا اس باندی نے اپنے مولیٰ کو شہوت کے ساتھ چھوا یا بوسہ لیا تو یہ بھی وطی کے حکم میں ہیں، کہ ان افعال کے بعد اگر اس کی بہن سے نکاح کیا تو کسی سے جماع جائز نہیں۔ (4) (درمختار) 

    مسئلہ ۳۴: ایسی دو ۲ عورتیں جن کو جمع کرنا حرام ہے اگر دونوں سے بیک عقد (5) نکاح کیا تو کسی سے نکاح نہ ہوا، فرض ہے کہ دونوں کو فوراً جدا کر دے اور دخول نہ ہوا ہو تو مہر بھی واجب نہ ہوا اور دخول ہوا ہو تو مہرِمثل اور بندھے ہوئے مہر میں جو کم ہو وہ دیا جائے، اگر دونوں کے ساتھ دخول کیا تو دونوں کو دیا جائے اور ایک کے ساتھ کیا تو ایک کو۔ (6) (عالمگیری، درمختار) 

    مسئلہ ۳۵: اگر دونوں سے دو عقد کے ساتھ نکاح کیا تو پہلی سے نکاح ہوا اور دوسری کا نکاح باطل، لہٰذا پہلی سے وطی جائز ہے مگر جبکہ دوسری سے وطی کر لی تو اب جب تک اس کی عدّت نہ گزر جائے پہلی سے بھی وطی حرام ہے۔ پھر اس صورت میں اگر یہ یاد نہ رہا کہ پہلے کس سے ہوا تو شوہر پر فرض ہے کہ دونوں کو جدا کر دے اور اگر وہ خود جدا نہ کرے تو قاضی پر فرض ہے کہ تفریق (7) کر دے اور یہ تفریق طلاق شمار کی جائے گی پھر اگر دخول سے پیشتر تفریق ہوئی تو نصف مہر میں دونوں برابر بانٹ لیں، اگر دونوں کا برابر برابر مقرر ہو اور اگر دونوں کے مہر برابر نہ ہوں اور معلوم ہے کہ فلانی کا اتنا تھا اور فلانی کا اتنا تو ہر ایک کو اس کے مہر کی چوتھائی ملے گی ۔

    اور اگر یہ معلوم ہے کہ ایک کا اِتنا ہے اور ایک کا اُتنا مگر یہ معلوم نہیں کہ کس کا اِتنا ہے اور کس کا اُتنا تو جو کم ہے، اس کے نصف میں دونوں برابر برابر تقسیم کر لیں اور اگر مہر مقرر ہی نہ ہوا تھا تو ایک متعہ(8) واجب ہوگا، جس میں دونوں بانٹ لیں اور اگر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ خریدوفروخت۔          2۔۔۔۔۔۔ حرام ہونے کاسبب۔

3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۲۵. 

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح، فصل في المحرمات،ج۴، ص۱۲۶. 

5۔۔۔۔۔۔یعنی ایک ہی ایجاب وقبول کے ساتھ۔

6 ۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۲۶.

و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،القسم الثالث،ج۱،ص۲۷۷.

7۔۔۔۔۔۔ جدائی۔            8۔۔۔۔۔۔متعہ کے معنی مہر کے بیان میں آئیں گے۔۱۲ منہ
Flag Counter