Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
25 - 106
نہ ہوگی۔ (1) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۸: اغلام (2) سے مصاہرت نہیں ثابت ہوتی۔ (3) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۹: مراہق یعنی وہ لڑکا کہ ہنوز (4) بالغ نہ ہوا مگر اس کے ہم عمر بالغ ہوگئے ہوں، اس کی مقدار بارہ برس کی عمر ہے، اس نے اگر وطی کی یا شہوت کے ساتھ چھوا یا بوسہ لیا تو مصاہرت ہوگئی۔ (5) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲۰: یہ افعال قصداً (6)ہوں یا بھول کر یا غلطی سے یا مجبوراً بہرحال مصاہرت ثابت ہو جائے گی، مثلاً اندھیری رات میں مرد نے اپنی عورت کو جماع کے ليے اٹھانا چاہا، غلطی سے شہوت کے ساتھ مشتہاۃ لڑکی(7) پر ہاتھ پڑ گیا، اس کی ماں ہمیشہ کے ليے اُس پر حرام ہوگئی۔ يوہيں اگر عورت نے شوہر کو اٹھانا چاہا اور شہوت کے ساتھ ہاتھ لڑکے پر پڑ گیا، جو مراہق تھا ہمیشہ کو اپنے اس شوہر پر حرام ہوگئی۔ (8) (درمختار) 

    مسئلہ ۲۱: مونھ (9) کا بوسہ لیا تو مطلقاً حرمت مصاہرت ثابت ہو جائے گی اگرچہ کہتا ہو کہ شہوت سے نہ تھا۔ يوہيں اگر انتشار آلہ تھا تو مطلقاً کسی جگہ کا بوسہ لیا حرمت ہو جائے گی اور اگر انتشار نہ تھا اور رخسار یا ٹھوڑی یا پيشانی یا مونھ کے علاوہ کسی اور جگہ کا بوسہ لیا اور کہتا ہے کہ شہوت نہ تھی تو اس کا قول مان لیا جائے گا۔ يوہيں انتشار کی حالت میں گلے لگانا بھی حرمت ثابت کرتا ہے اگرچہ شہوت کا انکار کرے۔ (10) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۲۲: چٹکی لینے(11) ، دانت کاٹنے کا بھی یہی حکم ہے کہ شہوت سے ہوں تو حرمت ثابت ہو جائے گی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۱۷. 

2۔۔۔۔۔۔ پیچھے کے مقام میں وطی کرنا۔

3۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۱۷. 

4۔۔۔۔۔۔ یعنی ابھی تک۔

5۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۱۸. 

6۔۔۔۔۔۔یعنی جان بوجھ کر۔        7۔۔۔۔۔۔قابلِ شہوت لڑکی یعنی جس کی عمر نو۹ سال سے کم نہ ہو۔

8۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۱۸.

9۔۔۔۔۔۔ منہ یعنی لب۔

10۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۱۸. 

 11۔۔۔۔۔۔ہاتھ کے انگوٹھے اور اس کے برابرکی انگلی سے دبانا یانوچ لینے۔
Flag Counter