Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
24 - 106
    مسئلہ ۱۲: چھونے اور نظر کے وقت شہوت نہ تھی بعد کو پیدا ہوئی یعنی جب ہاتھ لگایا اُس وقت نہ تھی، ہاتھ جدا کرنے کے بعد ہوئی تو اس سے حرمت نہیں ثابت ہوتی۔ اس مقام پر شہوت کے معنی یہ ہیں کہ اس کی وجہ سے انتشار آلہ ہو جائے اور اگر پہلے سے انتشار موجود تھا تو اب زیادہ ہو جائے یہ جوان کے ليے ہے۔ بوڑھے او رعورت کے ليے شہوت کی حد یہ ہے کہ دل میں حرکت پیدا ہو اور پہلے سے ہو تو زیادہ ہو جائے، محض میلان نفس کا نام شہوت نہیں۔ (1) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۳: نظر اور چھونے میں حرمت جب ثابت ہوگی کہ انزال(2) نہ ہو اور انزال ہوگيا تو حرمت مصاہرت نہ ہوگی۔ (3) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۴: عورت نے شہوت کے ساتھ مرد کو چھوا یا بوسہ لیا یا اس کے آلہ کی طرف نظر کی تو اس سے بھی حرمت مصاہرت ثابت ہوگئی۔ (4) (درمختار، عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۵: حرمت مصاہرت کے ليے شرط یہ ہے کہ عورت مشتہاۃ ہو یعنی نو برس سے کم عمر کی نہ ہو، نیز یہ کہ زندہ ہو تو اگر نو برس سے کم عمر کی لڑکی یا مردہ عورت کو بشہوت چھوا یا بوسہ لیا تو حرمت ثابت نہ ہوئی۔ (5) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۶: عورت سے جماع کیا مگر دخول نہ ہوا تو حرمت ثابت نہ ہوئی، ہاں اگر اس کو حمل رہ جائے تو حرمت مصاہرت ہوگئی۔ (6) (عالمگیری) بوڑھیا عورت کے ساتھ یہ افعال واقع ہوئے یا اس نے کيے تو مصاہرت ہوگئی، اس کی لڑکی اس شخص پر حرام ہوگئی نیز وہ اس کے باپ، دادا پر۔ (7) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۷: وطی سے مصاہرت میں یہ شرط ہے کہ آگے کے مقام میں ہو، اگر پیچھے میں ہوئی مصاہرت
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح، فصل في المحرمات،ج۴، ص۱۱۵. 

2۔۔۔۔۔۔ یعنی منی کا نکلنا۔

3۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''،کتاب النکاح، فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۱۵. 

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح، فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۱۴.

و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،القسم الثاني، ج۱، ص۲۷۴. 

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح،فصل في المحرمات،ج۴،ص۱۱۷.

6 ۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب النکاح،الباب الثالث في بیان المحرمات،القسم الثاني، ج۱،ص۲۷۴.

7 ۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب النکاح، فصل فی المحرمات ،ج۴، ص۱۱۷.
Flag Counter