۱۷،۱۸،۱۹صفرالمظفر۱۴۲۹ھ/۱۶،۱۷،۱۸مارچ ۲۰۰۹ء کو ہونے والے ''ھند''کی مجلس شرعی کے سولہویں فقہی سیمینا رمیں صدرمجلس شرعی ، شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ اشرفیہ حضرت مولیٰنا محمداحمد اعظمی مصباحی دامت برکاتہم العالیہ نے خطبہ صدارت میں دعوت اسلامی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہارِ شریعت کا تذکرہ ان الفاظ میں کیا :''بہارِ شریعت ہمارے یہاں عرصہ دراز سے رائج ہے، لیکن مکتبۃالمدینہ نے ایک تو اس کے حوالوں کی تخریج کی ہے، دوسرے اس کے ساتھ ساتھ حواشی بھی لکھے ہیں، تیسرے فقہی فوائد اور اصطلاحات شروع میں دی ہیں، اور بہت سی دوسری چیزیں شامل کی ہیں، جو اس کتاب کو بہت ہی عظیم ، بہت ہی وقیع اور عوام و خواص کے لیے بہت زیادہ مفید بنادیتی ہیں۔''
الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اب سات حصوں(7تا13) پرمشتمل دوسری جلد پیشِ خدمت ہے جس میں نکاح،طلاق،قسم، حدود (اسلامی سزائیں)، وقف، کاروباری شراکت،لقطہ،لقیط اورخریدوفروخت کے مسائل کا تفصیلی بیان ہے۔ اس جلد میں تقریباً127آیات ، 422احادیث اور4516مسائل کا ذکر ہے ۔ اﷲ تعالیٰ اس کتاب کو عوام و خواص کے لیے نفع بخش بنائے! اور ہمیں اس کے بقیہ تمام حصوں کو بھی مزید بہتر انداز میں پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
اس جلدپر بھی مجلس ''المد ینۃ العلمیۃ''کے ''شعبہ تخریج''کے مَدَنی علماء نے اَنتَھک کوششیں کی ہیں، جس کا اندازہ ذیل میں دی گئی کام کی تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے:
1۔۔۔۔۔۔ احادیث اور مسائل فقہہہ کے حوالہ جات کی اصل عربی کتب سے مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔
2۔۔۔۔۔۔ آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ ( )، کتابوں کے نام اور دیگر اَہم عبارات کو nverted Commas I '' '' سے واضح کیا گیاہے۔
3 ۔۔۔۔۔۔ مصنف رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے رسم الخط کوحتَّی ا لاِمکان برقراررکھنے کی کوشش کی گئی ہے،صفحہ نمبر12,11پربہارشریعت جلد دوم(2)میں آنے والے مختلف الفاظ کے قدیم وجدیدرسم الخط کوآمنے سامنے لکھ دیاگیاہے۔
4 ۔۔۔۔۔۔ جہاں جہاں نبی اَکرم صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے اسمِ گرامی کے ساتھ ''صلَّی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم'' اور اﷲ عزوجل کے نام کے ساتھ ''عزوجل'' لکھا ہو انہیں تھا وہاں بریکٹ میں اس انداز میں(عزوجل)، (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
5۔۔۔۔۔۔ ہر حدیث و مسئلہ نئی سطر سے شروع کرنے کا التزام کیا گیاہے اور عوام وخواص کی سہولت کے لئے ہر مسئلے پر نمبر لگانے کا
بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
6 ۔۔۔۔۔۔ پڑھنے والوں کی آسانی کے لئے اِس حصہ کے شروع میں حروف تہجی کے اعتبار سے حلِّ لغت کی ایک فہرست کا اہتمام کیا گیا ہے جسے تیار کرنے کے لئے لغت کی مختلف کتب کاسَہارا لیاگیاہے اور اِس بات کوپیشِ نَظَر رکھاگیاہے کہ اگر لفظ کاتعلق براہِ راست قرآنِ پاک سے تھاتواِس کو مختلف تفاسیرکی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کی گئی، براہِ راست حدیثِ پاک کے ساتھ تعلق ہونے کی صورت میں حتَّی الاِمکان احادیث کی شروحات کومدنظر رکھاگیااور فقہ کے ساتھ تعلق کی بناپر حتَّی المقدورفقہ کی کتب سے اِستِفادہ کیاگیاہے ۔چند مقامات پرعبارت کی تسہیل (یعنی آسانی)کے لئے مشکل الفاظ کے معانی حاشیے میں بھی لکھ دیئے گئے ہیں تاکہ صحیح مسئلہ ذِہن نشین ہوجائے اور کسی قسم کی اُلجھن باقی نہ رہے ۔ پھر بھی اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آئے توعلماء کرام دامَتْ فُیُوْضُھُمْ سے رابطہ کیجئے ۔
7 ۔۔۔۔۔۔اس حصہ میں جہاں جہاں فقہی اصطلاحات استعمال ہوئی ہیں،ان کوایک جگہ اکٹھابیان کردیاگیاہے ۔اس سلسلے میں حتَّی المَقدورکوشش کی