Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-58 - 106
 گئی ہے کہ اگراس اصطلاح کی وضاحت مصنف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خود اسی جگہ یا بہارشریعت کے کسی دوسرے مقام پرکی ہو تو اسی کو آسان الفاظ میں ذکرکیاگیاہے اوراگرکسی اصطلاح کی تعریف بہارِ شریعت میں نہیں ملی تو دوسری معتبر کتابوں سے عام فہم اورباحوالہ اصطلاحات کی وضاحتیں ذکرکردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں اس حصہ میں جو مشکل اَعلام(مختلف چیزوں کے نام )مذکور ہیں لغت کی مختلف کُتب سے تلاش کرکے ان کوبھی آسان اَ نداز میں اصطلاحات کے آخر میں ذکر کردیاگیاہے ۔

8 ۔۔۔۔۔۔علمائے کرام سے مشورے کے بعد صفحہ نمبر: 5 ، 15،19،22،35،42،76،95،131،153، 176،181، 212، 213،228،259،340،366،383،386،387،398،412،416،451، 469، 499، 523، 546،589،752،760،809،820،877،890،903، 1008،1043 ،1067 ۔پر مسائل کی تصحیح، تَرجِیح، تَوضیح اور تطبِیق کی غرض سے حاشیہ بھی دیا گیا ہے اوراس کے آخرمیں عِلْمِیہ لکھ دیاگیاہے ۔ 

مثلاً:بہارشریعت جلددوم (2)،حصہ11ص760پر ہے؛ دوسری جنس کی چیز بغیر اُسکی اجازت نہیں لے سکتا ہے مثلاً روپیہ قرض دیا تھا تو روپیہ یا چاندی کی کوئی چیز ملے لے سکتا ہے اور اشرفی یا سونے کی چیز نہیں لے سکتا۔

    المدینۃ العلمیہ کی طرف سے اس پر یہ حاشیہ دیا گیا ہے ؛اعلی حضرت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃالرحمن فتاوی رضویہ میں علامہ شامی اور طحطاوی علیہماالرحمہ کے حوالے سے امام اخصب رحمۃا للہ علیہ سے نقل کرتے ہوئے ذکر کرتے ہیں کہ :''خلاف جنس سے وصول کرنے کا عدم جواز مشائخ کے زمانے میں تھاکیوں کہ وہ لوگ باہم متفق تھے آج کل فتوی ا س پر ہے کہ جب اپنے حق کی وصولی پر قادر ہوچاہے کسی بھی مال سے ہوتو وصول کرنا جائز ہے ۔                 (فتاوی رضویہ ،ج ۱۷، ص ۵۶۲ ) ۔...عِلْمِیہ

9۔۔۔۔۔۔ مصنف کے حواشی وغیرہ کو اسی صفحہ پر نقل کر دیا اور حسبِ سابق ۱۲ منہ بھی لکھ دیا ہے۔ 

J ۔۔۔۔۔۔ مکررپروف ریڈنگ کی گئی ہے، مکتبہ رضویہ آرام باغ، باب المدینہ کراچی کے مطبوعہ نسخہ کو معیاربناکر مذکورہ خدمات 

سرانجام دی گئی ہیں،جو در حقیقت ہندوستان سے طبع شدہ قدیم نسخہ کا عکس ہے لیکن صرف اسی پر انحصار نہیں کیا گیا بلکہ 

دیگر شائع کردہ نسخوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔ 

K ۔۔۔۔۔۔ آخر میں مآخذ و مراجع کی فہرست، مصنفین و مؤلفین کے ناموں، ان کی سنِ وَفات اور مطابِع کے ساتھ ذکر کر دی گئی ہے۔ 

    اس کام میں آپ کو جوخوبیاں دکھائی دیں وہ اﷲ عزوجل کی عطا، اس کے پیارے حبیب صلَّی ا للہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نظر کرم، علماء کرام رَحمہم اﷲ تعالیٰ بالخصوص شیخِ طریقت اَمیرِ اَہلسنّت بانیئدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری ضیائیمدظلہ العالِی کے فیض سے ہیں اور جو خامیاں نظر آئیں ان میں یقینا ہماری کوتاہی کو دخل ہے۔ قارئین خصوصاً علماء کرام دامت فیوضہم سے گزارش ہے کہ اس کتاب کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہمیں اپنی قیمتی آراء اور تجاویز سے تحریری طور پر مطلع فرمائیں۔ 

    اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنی اصلاح کے لئے شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری مدظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے 3 دن، 12 دن، 30 دن اور 12 ماہ کے لئے عاشقانِ رسول کے سفر کرنے والے مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس ''المد ینۃ العلمیۃ'' کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلّی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم! 

شعبہ تخریج (مجلس المدینۃ العلمیۃ)
Flag Counter