Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-53 - 106
24    بدل کتابت     مکاتب(غلام)اپنی آزادی کے لیے مالک کی طرف سے مقرر شدہ جو مال اداکرتا ہے اسے بدل کتابت کہتے ہیں۔

25    بِکر    کنواری ، بِکْر وہ عورت ہے جس سے نکاح کے ساتھ وطی نہ کی گئی ہو اگرچہ زناسے یا کسی اوروجہ سے بکارت زائل ہوگئی ہو تب بھی کنواری ہی کہلائے گی ۔ (ماخوذازبہار شریعت ،ج۲،حصہ۷،ص۵۰)

26    بوہرا    دیکھیے معتوہ۔

27    بیت المال      اسلامی حکومت کا خزانہ جو مسلمانوں کی فلاح وبہبود میں خرچ کیا جاتا ہے۔

(ماخوذمن الموسوعۃ الفقہیۃ،ج۸،ص۲۴۲) 

28    بیع     اصطلاح شرع میں بیع کے معنے یہ ہیں کہ دو شخصوں کا باہم مال کو مال سے ایک مخصوص صورت کے ساتھ تبادلہ کرنا۔ ( بہار شریعت ،ج۲،حصہ۱۱،ص۶۱۵)

29    بیعِ باطل     جس صورت میں بیع کا کوئی رکن نہ پایا جائے یاوہ چیز خریدو فروخت کے قابل ہی نہ ہو وہ بیع باطل ہے ۔ ( بہار شریعت،ج۲، حصہ ۱۱ ،ص۶۹۶)

30    بیع تعاطی    ایسی بیع جس میں ایجاب و قبول کے بغیر چیز لے لیتے ہیں اورقیمت دے دیتے ہیں ایسی بیع کو بیع تعاطی کہتے ہیں۔ (بہارشریعت، ج۲،حصہ ۱۱،ص۶۱۵) 

31    بیع تَلْجِئَہ    بیع تَلْجِئَہ یہ ہے کہ دو شخص اور لوگوں یعنی دوسرے لوگوں کے سامنے بظاہر کسی چیز کو بیچنا خریدنا چاہتے ہیں مگر اُن کا ارادہ اس چیز کے بیچنے خریدنے کا نہیں ہے۔ ( بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۸۳۲)

32    بیعِ سلم    وہ بیع جس میں ثمن(قیمت) فوراً ادا کرنا ضروری ہو اور مبیع(فروخت شدہ چیز)کو بعد میں خریدارکے حوالہ کرنابیچنے والے پر لازم ہو۔ (بہارشریعت،ج۲، حصہ ۱۱ ، ص۷۹۵)

33    بیع صرف     بیع صرف یعنی ثمن کو ثمن کے عوض بیچنا،ثمن سے مرادعام ہے چاہے ثمن خلقی ہوجیسے سونا چاندی یا غیر خلقی جیسے پیسہ، نوٹ وغیرہ۔ (الدرالمختار،ج۷،ص۵۵۲)و(بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۷۹۴،۸۲۰)