Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-52 - 106
34    بیع عینہ     اس کی صورت یہ ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے مثلاً دس روپے قرض مانگے اُس نے کہا میں قرض نہیں دونگا البتہ یہ کرسکتا ہوں کہ یہ چیز تمھارے ہاتھ بارہ روپے میں بیچتا ہوں اگر تم چاہو خریدلو اسے بازار میں دس روپے کوبیچ دینا تمھیں دس روپے مل جائیں گے ۔ (ماخوذاز بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۷۷۹)

35    بیع فاسد     اگر رکنِ بیع (یعنی ایجاب وقبول یا چیز کے لینے دینے میں) یا محل بیع (یعنی مبیع) میں خرابی نہ ہوبلکہ اس کے علاوہ کوئی اورخرابی ہو تووہ بیع فاسدہے مثلاً مبیع(یعنی جو چیزبیچی اُس )کو خریدنے والے کے حوالے کرنے پرقدرت نہ ہو وغیرہ ۔ (ماخوذ از بہار شریعت،ج۲، حصہ ۱۱ ،ص۶۹۶) 

36    بیع مقایضہ     اس سے مراد وہ بیع ہے جس میں دونوں طرف عین ہو یعنی تبادلہ غیر نقود کے ساتھ ہومثلاً غلام کو گھوڑے کے بدلے میں بیچنا۔ (ماخوذ از بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۷۹۴،۷۱۸)

37    بیع مکروہ     رکنِ بیع یا محل بیع(مبیع)میں خرابی نہ ہوبلکہ شرع نے کسی اور وجہ سے ممنوع قرار دیاہومثلاًجن لوگوں پر جمعہ(کی نماز)واجب ہے انھیں اذان جمعہ کے شروع سے ختم نماز تک بیع کرنا مکروہ تحریمی ہے۔(ماخوذاز بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱ ،ص۷۲۲) 

38    بیع مزابنہ     بیع مزابنہ یہ ہے کہ درخت پر لگے ہوئے پھلوں کو اسی قسم کے درخت سے اتارے ہوئے پھلوں کے عوض بیچنا مثلاً کھجورپرلگی ہوئی کھجوریں پہلے سے اتاری ہوئی کھجوروں کے بدلے بیچنا۔ (ماخوذازبہارشریعت، ج۲،حصہ ۱۱،ص۶۹۳) 

39    بیع ملامسہ    ایسی بیع جو محض مشتری کے سامان چھونے سے نافذ کردی جائے اور اختیاربھی باقی نہ رہے۔(الموسوعۃ الفقھیۃ،ج۹،ص۱۴۱)

40    بیع منابذہ     ایسی بیع جس میں بائع و مشتری بغیردیکھے بھالے ایک دوسرے کی طرف سامان وثمن پھینک دیتے ہیں۔(الموسوعۃ الفقھیۃ،ج۹،ص۱۴۲) 

41    بیعُ الوفا     اس طور پر بیع کی جائے کہ بائع(بیچنے والا) جب ثمن مشتری (خریدار)کو واپس دے گا تو مشتری مبیع کو واپس کردے گا ۔ (ماخوذازبہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۸۳۴)

42    بیعانہ     بیعانہ یہ ہے کہ خریدار قیمت کا کچھ حصہ ادا کرے اور وعدہ کرے کہ وہ بقیہ رقم ادا نہ کرسکے یاخریدنانہ چاہے تواس کی یہ رقم بیچنے والے کی ہوجائے گی(یعنی ضبط ہوجائے گی)۔ (ماخوذمن سنن أبی داؤد،ج۳،ص۳۹۲)