Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-51 - 106
43    بیگھہ     زمین کا ایک حصہ یا ٹکڑا جس کی پیمائش عموماًتین ہزار پچیس (۳۰۲۵)گز مربع ہوتی ہے،چارکنال، ۸۰ مرلے۔
 پ
44    پارسا     متقی ، نیک ۔اصطلاح شرع میں پارسا اس عورت کو کہتے ہیں جس کے ساتھ وطی حرام نہ ہوئی ہو اورنہ ہی اسے اس کی تہمت لگائی گئی ہو ۔ ( ماخوذاز بہارشریعت، ج۲،حصہ۸،ص۲۲۱)
ت
45     تَبویہ     ایسی لونڈی جس کانکاح مالک نے کسی شخص سے کرکے اسی کے حوالے کردیاہو اوراس سے خدمت نہ لیتا ہو۔(ردالمحتار،ج۴،ص۳۲۷)

46    تحالُف     کسی معاملہ میں مدعی ومدعیٰ علیہ دونوں کا قسم کھانا۔ 

(بہارشریعت،ج۲،حصہ۱۳،ص۱۰۳۸) 

47    تحریف     اصل الفاظ یامعانی میں تبدیلی کرنا ،اگر الفاظ میں تبدیلی کی ہو تو تحریف لفظی اور اگر معنی میں تبدیلی کی ہو تو تحریف معنوی کہتے ہیں۔ (ماخوذ از تفسیر نعیمی، ج ۵ ،ص۱۱۰)

48    تحکیم     تحکیم کے معنی حَکم بنانا یعنی فریقین اپنے معاملہ میں کسی کواس لیے مقرر کریں کہ وہ فیصلہ کرے اور نزاع کو دورکردے اسی کو پنچ اور ثالث بھی کہتے ہیں۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۲ ،ص۹۱۳)

49    تخارُج     ایک وارث بالمقطع(یعنی کل حصہ کے بدلے) اپنا کچھ حصہ لے کر ترکہ(میراث) سے نکل جاتا ہے کہ اب وہ کچھ نہیں لے گا اس کو تخارج کہتے ہیں۔ (بہارشریعت، ج۲،حصہ۱۳،ص۱۱۵۰)

50    ترکہ     وہ مال وجائدادجومرنے والادوسرے کے حق سے خالی چھوڑکرمرجائے۔(الموسوعۃ الفقہیۃ،ج ۱۱،ص۲۰۶)

51    تزکیہ     قاضی کا گواہوں کے متعلق یہ تحقیق کرنا کہ وہ عادل اور معتبر ہیں یا نہیں ؟ تزکیہ کہلاتاہے۔ 

52    تَعْزِیر     کسی گناہ پر بغرض تادیب جو سزاد ی جاتی ہے اس کو تعزیرکہتے ہیں ۔ ( بہار شریعت، ج۲،حصہ۹،ص۴۰۳)

53    تَعْلِیق    تعلیق کے معنے یہ ہیں کہ کسی چیز کا ہونا دوسری چیز کے ہونے پر موقوف کیا جائے۔(بہار شریعت،ج۲، حصہ۸،ص۱۴۹)

 54    تولیہ     چیزجتنی قیمت میں پڑی اتنی ہی قیمت کی بیچ دینا نفع کچھ نہ لینا۔ (ماخوذ از بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۷۳۹)
Flag Counter