| بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7) |
55 ثمن خریدار اور بیچنے والا آپس میں شے کی جو قیمت مقرر کریں اُسے ثمن کہتے ہیں ۔ (ردالمحتار،ج۷،ص۱۱۷)و(ماخوذازفتاوی رضویہ،ج۱۰،ص۱۸۴) 56 ثمن خلقی وہ ثمن ہے جو اسی لیے(یعنی ثمنیت ہی کے لیے) پیدا کیا گیا ہوچاہے اُس میں انسانی صنعت داخل ہو یا نہ ہوجیسے چاندی سونااور ان کے سکّے اور زیورات یہ سب ثمنِ خلقی میں داخل ہیں۔(ماخوذ ازبہارشریعت، ج۲،حصہ ۱۱،ص۸۲۱) 57 ثمن غیرخلقی (عرفی) ثمن غیرخلقی وہ چیزیں ہیں کہ ثمنیّت کے لیے مخلوق نہیں(یعنی اصل میں ثمن نہیں تھے) مگر لوگ ان سے ثمن کا کام لیتے ہیں ثمن کی جگہ استعمال کرتے ہیں جیسے، نوٹ، روپے وغیرہ اس کو ثمنِ اصطلاحی بھی کہتے ہیں۔(ماخوذ ازبہارشریعت،ج۲، حصہ ۱۱،ص۸۲۱) 58 ثیّب جو عورت کنواری نہ ہو اسے ثیب کہتے ہیں ۔ ( ماخوذازبہار شریعت ،ج۲،حصہ۷،ص۵۰)
ج
59 جَرح مُجَرَّد جس سے محض گواہ کا فسق(یعنی گواہی کے قابل نہ ہونا) بیان کرنا مقصود ہو، حق اﷲ یا حق العبد کا ثابت کرنا مقصود نہ ہو۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۲ ،ص۹۵۲) 60 جریب جریب کی مقدارانگریزی گزسے ۳۵ گز طول(لمبائی) اور۳۵ گزعرض(چوڑائی) ہے۔(فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۳۹) 61 جزیہ وہ شرعی محصول جو اسلامی حکومت کفارسے ان کی جان ومال کے تحفظ کے بدلے میں وصول کرے ۔(ماخوذ از تفسیر نعیمی ،ج۱۰ ،ص ۲۵۴) 62 جنون عقل میں ایسے خلل کا ہونا جس کی وجہ سے آدمی کے اقوال وافعال معمول کے مطابق نہ رہیں، چاہے یہ خلل پیدائشی وفطری طور پر ہو یابعد میں کسی مرض وغیرہ کی وجہ سے پیداہوجائے۔(التعریفات،ص۵۸ وردالمحتار،ج۴،ص۴۳۷) 63 جنون مطبق جنون مطبق یہ ہے کہ مسلسل ایک ماہ تک رہے۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۱۰۱۲)
ح
64 حاجب وہ شخص ہے جس کی موجودگی کی وجہ سے کسی وارث (میت کی میراث پانے والے)کا حصہ کم ہوجائے یا بالکل ہی ختم ہوجائے۔ (ماخوذ ازبہارشریعت،حصہ۲۰،ص۲۶)