Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-49 - 106
65    حَد     حد ایک قسم کی سزا ہے جس کی مقدار شریعت کی جانب سے مقرر ہے کہ اس میں کمی بیشی نہیں ہوسکتی ۔( بہارشریعت ،ج۲،حصہ۹،ص۳۶۹)

66    حدِقذف     کسی پر زنا کی تہمت لگائی اورگواہوں سے ثابت نہ کرسکا اس وجہ سے تہمت لگانے والے کوجو شرعی سزا دی جاتی ہے۔ (ماخوذ ازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۹،ص۳۹۴)

67    حَوالہ     دَین (قرض)کو اپنے ذمہ سے دوسرے کے ذمہ کی طرف منتقل کر دینے کو حوالہ کہتے ہیں۔(بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۲،ص۸۷۴)

68    حویل    دیکھیے محتال لہ۔

69    حیض    بالغہ عورت کے آگے کے مقام سے جوخون عادی طور پرنکلتاہے اور بیماری یابچہ پیداہونے کے سبب سے نہ ہوتو اسے حیض کہتے ہیں۔ (بہارشریعت ،ج۱،حصہ۲،ص۳۷۱)
خ
70    خراج    وہ وظیفہ جو مسلمان حاکم قابل زراعت خراجی زمین پر مقرر کر دیتا ہے۔

(ماخوذمن الموسوعۃ الفقہیۃ،ج۱۹،ص۵۲) 

71    خراجِ مقاسَمہ     اس سے مرادیہ ہے کہ(اسلامی مملکت کی غیرمسلم رعایاپر عشرکی جگہ زمینی) پیداوارکانصف حصہ یاتہائی یاچوتھائی وغیرہامقررہو۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ، ج۱۰،ص ۲۳۷)

72    خراجِ مؤظف     اس سے مرادیہ ہے کہ(اسلامی مملکت کی غیرمسلم رعایاپر عشرکی جگہ) ایک مقدارمعیّن لازم کردی جائے خواہ روپے یاکچھ اورجیسے فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مقررفرمایاتھا۔ (ماخوذازفتاوی رضویہ ،ج۱۰،ص۲۳۷)

73    خلع     مال کے بدلے میں نکاح ختم کرنے کو خلع کہتے ہیں ۔ ( بہار شریعت ،ج۲،حصہ۸،ص۱۹۴)

74    خَلوتِ صحیحہ     میاں بیوی کاایک مکان میں اس طرح جمع ہونا کہ کوئی چیز مانع جماع نہ ہو۔(بہارشریعت، ج۲،حصہ ۷، ص۶۸)

75    خلوتِ فاسدہ    میاں بیوی ایک جگہ تنہائی میں جمع ہوئے مگر کوئی مانع شرعی یا طبعی یا حسّی پایا جاتا ہے تو خلوت فاسدہ ہے۔(بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۷، ص۶۹)
Flag Counter