Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-48 - 106
 76    خُنْثیٰ مشکل     جس میں مردوعورت دونوں کی علامتیں پائی جائیں اور یہ ثابت نہ ہوکہ مرد ہے یاعورت۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ۷ ،ص۴)

77    خِیار ِبلوغ     وہ اختیار جونابالغ کو بالغ ہونے پر حاصل ہوتاہے کہ وہ بلوغت سے پہلے کئے ہوئے نکاح کو فسخ کرے یا قائم رکھے ۔ (ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۷،ص۸۷)

78    خیارِ رؤیت    بغیردیکھے کوئی چیز خریدنااوردیکھنے کے بعداس چیز کے پسندنہ آنے پرچاہے تو خریدار بیع کو فَسْخ (ختم) کر دے اس اختیار کو خیاررؤیت کہتے ہیں۔ (ماخوذاز بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۱، ص۶۶۱)

79    خیارِشرط     بائع اورمشتری کو یہ حق حاصل ہے کہ عقد میں یہ شرط کردیں کہ اگرمنظور نہ ہوا توبیع باقی نہ رہے گی اسے خیارشرط کہتے ہیں مگر یہ اختیار تین دن سے زیادہ کا نہیں ہو سکتا ۔ 

(ماخوذاز بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۱ ،ص۶۴۷،۶۴۸)

80    خِیارِعِتق     وہ اختیار جو لونڈی کو آزاد ہونے پر حاصل ہوتاہے کہ وہ آزاد ہونے سے پہلے کئے ہوئے نکاح کو چاہے تو فسخ کردے چاہے تو قائم رکھے ۔ (ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۷،ص۸۷)

81    خیارِعیب     بائع کا مبیع کو عیب بیان کئے بغیر بیچنا یامشتری کا ثمن میں عیب بیان کیے بغیر چیز خریدنااور عیب پر مطلع ہونے کے بعداس چیز کے واپس کردینے کے اختیار کو خیار عیب کہتے ہیں۔ 

(ماخوذازبہارشریعت،ج۲، حصہ۱۱، ص۶۷۳)
د
    دارُالاسلام     وہ ملک ہے کہ فی الحال اس میں اسلامی سلطنت ہویااب نہیں توپہلے تھی اورغیرمسلم بادشاہ نے اس میں شعائراسلام مثل جمعہ وعیدین واذان واقامت وجماعت باقی رکھے(تو بھی دارالاسلام ہے)۔(فتاوی رضویہ ،ج۱۷،ص ۳۶۷)

83    دارُالحرب     وہ دار(ملک) جہاں کبھی سلطنت اسلامی نہ ہوئی یاہوئی اورپھرایسی غیرقوم کا تسلُّط ہوگیاجس نے شعائر اسلام مثل جمعہ وعیدین واذان و اقامت وجماعت یک لَخْت اٹھادئیے اورشعائرکُفرجاری کردئیے اورکوئی شخص اَمان اول پرباقی نہ رہااوروہ جگہ چاروں طرف سے دارالاسلام میں گِھری ہوئی نہیں تووہ دارالحرب ہے۔(ماخوذازازفتاو ی رضویہ، ج۱۷،ص۳۶۷)
Flag Counter