| بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7) |
84 دائن قرض دینے والا، وہ شخص جس کا کسی پر دین ہو اُسے دائن کہتے ہیں۔ 85 دِیت دیت اس مال کو کہتے ہیں جو نفس(جان) کے بدلے میں لازم ہوتاہے ۔ ( بہارشریعت ،حصہ۱۸،ص۵۵) 86 دَین جو چیز واجب فی الذمہ ہو کسی عقد مثلاً بیع یا اجارہ کی وجہ سے یا کسی چیز کے ہلاک کرنے سے اسکے ذمہ تاوان ہو یا قرض کی وجہ سے واجب ہو، ان سب کو دَین کہتے ہیں۔ (حاشیہ بہارشریعت،ج۲، حصہ ۱۱،ص۷۵۲) 87 دَین مؤ جل وہ دین جس کے لیے کوئی میعاد مقرر ہو۔ (ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۷ ،ص۷۵) 88 دَینِ میعادی دیکھیے دین مؤجل۔
ذ
89 ذِمی ذمی اس کافرکوکہتے ہیں جس کے جان ومال کی حفاظت کابادشاہ اسلام نے جزیہ کے بدلے ذمہ لیاہو۔(فتاوی فیض الرسول، ج۱،ص۵۰۱) 90 ذوی الارحام قریبی رشتہ دار،اس سے مراد وہ رشتہ دارہیں جونہ تواصحاب فرائض میں سے ہیں اورنہ ہی عصبات میں سے ہیں۔ ( بہارشریعت، حصہ ۲۰،ص۴۷) 91 ذَوِی الفروض اس سے مرادوہ لوگ ہیں جن کامیراث میں معیّن حصہ قرآن وحدیث اوراجماعِ امت کی روسے بیان کر دیاگیاہے ان کو اصحاب فرائض کہتے ہیں۔ ( الشریفیۃ شرح السراجی،ص۸)
ر
92 راہن جو شخص اپنی چیز کسی کے پاس گروی رکھتاہے اسے راہن کہتے ہیں۔ (بہار شریعت حصہ۱۷ ،ص۳۱) 93 رَبُّ ا لسَلَم بیع سلم میں خریدار کو رب السلم کہتے ہیں۔ (ردالمحتار،ج۷،ص۴۷۹) 94 رَبُّ المال بیع مضاربت کا سرمایہ دار ۔ 95 رَجعت جس عورت کو رجعی طلاق دی ہوعدت کے اندر اسے اسی پہلے نکاح پر باقی رکھنا ۔( بہار شریعت،ج۲، حصہ۸،ص۱۷۰ 96 رَجم زانی مردیازانیہ عورت (جس کے متعلق رجم کا حکم ہے اس)کومیدان میں لے جا کر اس قدر پتھر مارنا کہ مرجائے ۔ ( بہارشریعت،ج۲، حصہ۹،ص۳۷۴)