Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-44 - 106
117    شہادۃعلی الشھادۃ:   اس سے مراد یہ ہے کہ ایک شخص قاضی کے پاس حاضر نہ ہوسکے اور وہ دوسرے سے کہہ دے کہ میں فلاں معاملے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں ،تم قاضی کے پاس میری اس گواہی کی گواہی دے دینا اسی کو فقہ کی اصطلاح میں شہادۃ علی الشھادۃ کہتے ہیں ۔ (ماخوذمن الہدایۃ،ج۲،ص۱۲۹)
ص
118    صاع  :  دوسو سترتولے کاہوتاہے۔ (فتاوی رضویہ، ج۱۰،ص۲۹۶)

صاع آٹھ رِطل کاہوتاہے۔ (فتاوی امجدیہ، ج۱،ص ۳۸۴)

تقریباً چارکلوایک سوگرام کاہوتاہے۔ ( ماخوذ حاشیہ ازرفیق ا لحرمین،ص۲۲۸)

119    صحیحین :  حدیث کی دو مشہور کتابیں صحیح بخاری وصحیح مسلم۔

120    صُلْح:  نزاع دور کرنے کے لیے جو عقد کیا جائے اُس کو صلح کہتے ہیں۔ (بہارشریعت،ج۲،حصہ۱۳،ص۱۱۳۲)
ط
121    طالب :  جس کا مطالبہ ہے اس کو طالب و مکفول لہ(دائن) کہتے ہیں ۔ ( بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۸۳۶)

122    طرفین :   (کسی بھی معاملے کے دو فریق)خریدوفروخت میں طرفین سے مرادبائع اور مشتری ہیں۔(ماخوذ ازبہارشریعت، ج۲،حصہ ۱۱،ص۶۱۶) 

123    طلاق :    نکاح سے عورت شوہر کی پابند ہو جاتی ہے اس پابندی کے اٹھا دینے کو طلاق کہتے ہیں۔ ( بہارشریعت،ج۲،حصہ۸،ص۱۱۰) 

124    طلاق بائن     وہ طلاق جس کی وجہ سے عورت، مردکے نکاح سے فوراًنکل جاتی ہے۔ (ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ ۸، ص۱۱۰)

125    طلاق رَجعی:     وہ طلاق جس میں عورت عدت کے گزرنے پرنکاح سے باہرہو۔(ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ ۸، ص ۱۱۰)
ظ
126    ظہار:   اپنی زوجہ یااس کے کسی جزوشائع یاایسے جزکوجوکُل سے تعبیرکیاجاتاہوایسی عورت سے تَشْبِیْہ دینا جو اس پرہمیشہ کے لیے حرام ہویااس کے کسی ایسے عضو سے تشبیہ دینا جس کی طرف دیکھناحرام ہو۔مثلاًکہا تومجھ پرمیری ماں کی مثل ہے یاتیراسریاتیری گردن یاتیرانصف میری ماں کی پیٹھ کی مثل ہے۔( بہارشریعت،ج۲، حصہ۸،ص۲۰۵)
Flag Counter