Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-43 - 106
ع
127    عاریت :   دوسرے شخص کوکسی چیز کی مَنْفعَت کابغیرعوض مالک کردیناعاریت ہے۔ ( بہارشریعت، حصہ ۱۴،ص۵۱) 

128    عدت :  نکاح زائل ہونے یا شبہ نکاح کے بعد عورت کا نکاح سے ممنوع ہو نا اورایک زمانہ تک انتظار کرنا عدت ہے ۔ (بہار شریعت ،ج۲،حصہ۸،ص۲۳۴)

129    عشر     زرعی زمین کی پیداوار سے جو زکوٰۃادا کی جاتی ہے (یعنی پیداوار کا دسواں حصہ) اسے عشرکہتے ہیں۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ ،ج۳۰،ص۱۰۱)

130    عشری زمین:   وہ زمین جس کی پیداوارسے عشر ادا کیا جاتا ہے۔

131    عصبات:  وہ لوگ جن کے حصے (میراث میں)مقرر شدہ نہیں البتہ اصحاب فرائض سے جو بچتا ہے انھیں ملتا ہے اور اگر اصحاب فرائض نہ ہوں تو تمام مال(ترکہ)انہی میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ (بہارشریعت،حصہ۲۰،ص۲۴) 

132    عَصبہ    دیکھیے عصبات۔

133    عصبہ بنفسہ:   اس سے مراد وہ مرد ہے کہ جب اس کی نسبت میت کی طرف کی جائے تو درمیان میں کوئی عورت نہ آئے ، مثلاً بھتیجا وغیرہ۔ (بہارشریعت، حصہ ۲۰،ص ۲۴)

134    عقد :   عاقدین(نکاح اور خریدو فروخت وغیرہ کرنے والوں)میں سے ایک کا کلام دوسرے کے ساتھ ازروئے شرع کے اس طرح متعلق ہونا کہ اس کا اثر محل(معقود علیہ) میں ظاہر ہو۔(الفقہ الا سلامی وادلتہ،ج۴،ص۲۹۱۸) 

135    عقدِ کتابت :  آقا یعنی مالک اپنے غلا م سے مال کی ایک مقدار مقرر کرکے یہ کہہ دے کہ اتنا مال ادا کردے تو تُو آزاد ہے اور غلام اسے قبول بھی کرلے تو اس قول و قرار کو عقدِکتابت کہتے ہیں۔ ( بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۹، ص ۲۹۲)

136    عُقر :   عورت کے ساتھ شبہہ وطی سے جومہر لازم ہوتا ہے اسے عُقر کہتے ہیں۔ (ردالمحتار،ج۴،ص۱۲۹) 

137    علاتی :  باپ شریک بہن، بھائی یعنی جن کا باپ ایک ہو اورمائیں الگ الگ ہوں۔
Flag Counter