Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-42 - 106
138    عِنّین :   عنین اس شخص کو کہتے ہیں کہ اس کا عضوِ مخصوص تو ہو مگر اپنی بیوی سے آگے کے مقام میں دخول نہ کر سکے۔ ( بہارشریعت،ج۲، حصہ۸،ص۲۲۸)

139    عیب :  عیب وہ ہے جس سے تاجر وں کی نظر میں چیز کی قیمت کم ہوجائے ۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۱، ص۶۷۳)
غ
140    غاصب :  غصب کرنے والے کوغاصب کہتے ہیں۔

141    غبن فاحش:     سخت قسم کی خیانت،مراد ایسی قیمت سے خریدوفروخت کرناجوقیمت لگانے والوں کے اندازہ سے باہر ہومثلاً کوئی چیزدس روپے میں خریدی لیکن اس کی قیمت چھ ،سات روپے لگائی جاتی ہے،کوئی شخص اس کی قیمت دس روپے نہیں لگاتا تو یہ غبن فاحش ہے۔ (ماخوذمن الدرالمختاروردالمحتار،ج۷،ص۳۷۶)

142    غبن یسیر :    ایسی قیمت سے خریدوفروخت کرناجوقیمت لگانے والوں کے اندازہ سے باہر نہ ہومثلاً کوئی چیزدس روپے میں خریدی،کوئی شخص اس کی قیمت آٹھ بتاتا ہے کوئی نوتوکوئی دس تو یہ غبن یسیرہے۔(ماخوذمن الدرالمختاروردالمحتار،ج۷،ص۳۷۶)

143     غصب :   مال متقوم، مُحتَرم،منقول یعنی ایسامال جو شرعی لحاظ سے قابل قیمت اورمحترم ہونیزایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے اس سے جائز قبضہ کو ہٹاکرناجائزقبضہ کرنا غصب کہلاتاہے جبکہ یہ قبضہ خفیہ نہ ہو ۔

(ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۱۵،ص۲۳) 

144    غلام ماذون     وہ غلام جس کے آقا نے اسے تجارت و غیرہ کی عام اجازت دیدی ہو۔

( بہارشریعت،ج۲، حصہ ۹، ص۲۸۹وحصہ۱۱،ص۷۳۷)

145    غلامِ محجور     ایسا غلام جسے مالک نے خرید و فروخت سے روک دیا ہو۔ ( ماخوذاز بہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۲،ص۸۴۷)

146    غنیمت : وہ مال جو جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعے بزور قوت(حربی)کافروں سے حاصل کیا جاتا ہے۔(التعریفات،ص۱۱۶)

147    غیرمحصَن:    آزاد عاقل ،بالغ شخص جس نے نکاح صحیح کے ساتھ وطی نہ کی ہو۔ 

(ماخوذازبہارشریعت،ج۲، حصہ ۹، ص۳۶۵ )
Flag Counter