148 فارّ بالطلاق : وہ شخص جو اپنی بیوی کواس کی رضامندی کے بغیر اپنے ترکہ سے محروم کرنے کے لئے مرض الموت میں یا ایسی حالت میں جس میں موت کا قوی اندیشہ ہو طلاق بائن دے دے ۔
(ماخوذمن الدرالمختاروردالمحتار،ج۵،ص۵۔۱۰والعنایۃ ہامش علی الفتح القدیر،ج۴،ص۲)
149 فارّہ : مرض الموت میں یا ایسی حالت میں جس میں موت کا قوی اندیشہ ہو زوجہ کی جانب سے مردو عورت میں تفریق واقع ہو ، تاکہ اس کا شوہر اس کے ترکہ سے محروم ہوجائے ایسی عورت کو فارّہ کہتے ہیں ۔
(ماخوذمن الدرالمختاروردالمحتار،ج۵،ص۵۔۱۰والعنایۃ ہامش علی الفتح القدیر،ج۴،ص۳)
150 فرضِ کفایہ: فرض کفایہ وہ ہوتاہے جوکچھ لوگوں کے اداکرنے سے سب کی جانب سے اداہوجاتاہے(یعنی سب بریئ الذمہ ہوجاتے ہیں ) اورکوئی بھی ادانہ کرے توسب گناہ گارہوتے ہیں ۔جیسے نمازجنازہ وغیرہ۔(ماخوذازوقارالفتاوی، ج ۲، ص ۵۷)
151 فضولی اس شخص کوکہتے ہیں جودوسرے کے حق میں اس کی اجازت کے بغیر تصرف کرے۔:(بہارشریعت،ج۲، حصہ ۱۱،۷۲۶)
152 فقیر : وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ ہومگرنہ اتناکہ نصاب کوپہنچ جائے یانصاب کی مقدار ہوتواس کی حاجت اصلیہ میں مستغرق ہو۔ (ماخوذ ازبہارشریعت،ج۱،حصہ۵،ص۹۲۴)