160 کفالَت : ایک شخص اپنے ذمہ کو دوسرے کے ذمہ کے ساتھ مطالبہ میں ضم کر دے یعنی دوسرے کے مطالبے کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لینا۔ ( بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۸۳۶)
161 کفالت بِالدرک: بائع کی طرف سے اس بات کی کفالت کہ اگر مبیع کا کوئی دوسرا حقدار ثابت ہوا تو ثمن کامیں ذمہ دار ہوں۔ ( بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۲ ،ص۸۶۷)
162 کُفو: کفوکامعنی یہ ہے کہ مرد،عورت سے نسب وغیرہ میں اتناکم نہ ہوکہ اس سے نکاح عورت کے اولیا (رشتداروں)کے لیے باعث ننگ وعارہو۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ۷، ص۵۳)
163 کفیل (ضامن)وہ شخص جودوسرے کے مطالبے کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔(ماخوذ ازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۱۲ ،ص۸۳۶)
164 کنایہ ایسا کلام جس کا مرادی معنی چاہے حقیقی ہو یا مجازی ظاہر نہ ہو اگرچہ لغوی معنی ظاہر ہو۔(التعریفات،ص۱۳۱)