Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-36 - 106
206    مسکین :   وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ نہ ہویہاں تک کہ کھانے اوربدن چھپانے کے لیے اس کامحتاج ہے کہ لوگوں سے سوال کرے۔ (بہارشریعت،ج۱،ٖحصہ۵،ص۹۲۴)

207     مُسلم اِلَیہ :    بیع سلم میں چیز بیچنے والے کومسلم الیہ کہتے ہیں۔ (ماخوذمن الدرالمختار،ج۷،ص۴۷۹)

208    مُسلَّم فیہ :    جس چیزپر عقد سلم ہو اس کومسلم فیہ کہتے ہیں۔ (ماخوذمن الدرالمختار،ج۷،ص۴۷۹)

209    مشاع :    اس چیز کو کہتے ہیں جس کے ایک جزو غیر معین کا یہ مالک ہو اور دوسرا بھی اس میں شریک ہواور دونوں کے حصوں میں امتیازنہ ہو ۔ (ماخوذ از بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰، ص۵۳۸) 

210    مشتری :   خریدارکو مشتری کہتے ہیں۔

211    مشتہاۃ :  قابل شہوت لڑکی جو نو برس سے کم عمر کی نہ ہو۔ ( بہار شریعت ،ج۲،حصہ۷،ص۲۴)

212    مصالح علیہ:     جس پر صلح ہوئی اُس کو بدل صلح اور مصالح علیہ کہتے ہیں۔ (بہارشریعت،ج۲،حصہ۱۳،ص۱۱۳۲) 

213    مصالح عنہ     وہ حق جو باعث نزاع تھا اُس کو مصالح عنہ کہتے ہیں۔ (بہارشریعت،ج۲،حصہ۱۳،ص۱۱۳۲)

214    مُضارِب :    مضاربت میں کام کرنے والا۔

215    مُطلّقہ رجعیہ :   وہ عورت جسے رجعی طلاق دی گئی ہو 

216    معتوہ:    (بوہرہ،بوہرا)جس کی عقل ٹھیک نہ ہوتدبیر مختل ہوکبھی عاقلوں کی سی بات کرے کبھی پاگلوں کی(طرح) مگرمجنوں کی طرح لوگوں کو محض بے وجہ مارتا گالیاں دیتا اینٹیں پھینکتا نہ ہو۔(فتاوی رضویہ،ج۲،ص۵۲۹)و(ردالمحتار،ج۴،ص۴۳۸)

217    مُعِیر :    عاریتاًچیزدینے والا۔

218    مفقود    دیکھیے مفقود الخبر۔

219    مَفْقُودُ الْخبر :   وہ شخص جس کا کوئی پتانہ ہو اور یہ بھی معلوم نہ ہو کہ زندہ ہے یا مرگیا ہے۔( بہار شریعت ،ج۲،حصہ ۱۰، ص۴۸۳)