244 ودیعت : جو مال کسی کے پاس حفاظت کے لیے رکھا جائے اسے ودیعت اورامانت کہتے ہیں۔ (ماخوذازبہارشریعت ،حصہ۱۴،ص۲۹)
245 وصی : وصی اس شخص کو کہتے ہیں جس کو وصیت کرنے والا (موصی)اپنی وصیت پوری کرنے کے لئے مقرر کرے ۔( بہار شریعت، حصہ۱۹،ص۵۵)
246 وصیت : وصیت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بطورِاحسان کسی کو اپنے مرنے کے بعد اپنے مال یا منفعت کا مالک بنادینا۔(بہارشریعت، حصہ۱۹،ص ۸)
247 وَطی بالشبہہ: شبہ کے ساتھ وطی کرنا،یعنی عورت حلال نہ ہو مگر اسے حلال سمجھ کر وطی کرنا جیسے عورت طلاق مغلظہ کی عدت میں ہواورحلال سمجھ کر اس سے وطی کرلے یہ وطی بالشبہہ ہے ۔ ( ماخوذازبہارشریعت ،ج۲،حصہ۸،ص۲۳۷)
248 وقف : کسی شے (چیز)کو اپنی ملک سے خارج کرکے خالص اللہ عزوجل کی مِلک کردینا اس طرح کہ اُس کا نفع بندگانِ خدا میں سے جس کو چاہے ملتا رہے۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۰ ،ص۵۲۳)
249 وکیل بالبیع: چیز بیچنے کا وکیل ۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۱۱،ص۷۳۷)
250 وکیل بالشراء: چیز خریدنے کا وکیل ۔ (بہارشریعت،ج۲، حصہ ۱۱،ص۷۳۷)
251 ولی : ولی وہ ہے جس کاحکم دوسرے پرچلتا ہودوسرا چاہے یانہ چاہے۔ (بہارشریعت ،ج۲،حصہ ۷، ص۴۲)