ت
33 تاشے :ایک قسم کا ڈھول جسے گلے میں ڈال کر بجاتے ہیں۔ 34 تُرئی :تُوری،ایک ترکاری کا نام۔
ٹ
35 ٹسری :ایک قسم کا ریشمی کپڑا۔
ج
36 جذام :کوڑھ،فساد خون کی ایک موذی بیماری۔ 37 جَسْت :ایک مرکب دھات جوتانبے اور سیسے کوملاکر تیار کی جاتی ہے۔ 38 جوہی :چنبیلی جیسے خوشبودا رپھول جو اُس سے ذرا چھوٹے ہوتے ہیں۔
جھ
39 جھاڑ :ایک قسم کافانوس ،مشعل 40 جھاؤ :ایک قسم کا پودا جو دریا کے کنارے اُگتاہے اوراس کی شاخوں سے ٹوکریاں بھی بنائی جاتی ہیں 41 جُھنجُھنی :چھوٹے گھنگھرو جو پاؤں میں ڈالے جاتے ہیں،پازیب