Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-29 - 106
14 بلی :سال (ساکھو)کے درخت کی لمبی شاخیں جوبانس کی مانند ہوتی ہیں۔

15 بنیا :ایک ہندو قوم جو عموماً غلے کی تجارت کرتی ہے،ہندو تاجر

16 بہری :ایک شکاری پرندہ۔

17 بَہلی :دو پہیوں والی چھوٹی بیل گاڑی

18 بَہی :وہ رجسٹر جس میں حساب وغیرہ لکھتے ہیں

19 بِہی :ایک پھل کا نام جو ناشپاتی سے مشابہ ہوتاہے

20 بَیٹھن :کپڑا، جس میں سوداگر سامان باندھ کر رکھتے ہیں۔

21 بید :ایک قسم کا درخت جس کی شاخیں نہایت لچکدار ہوتی ہیں،اس کی لکڑی سے ٹوکریاں اور فرنیچر بنایا جاتا ہے

22 بَیسن  :چنے کاآٹا،یہ پہلے بطورصابن استعمال ہوتاتھا۔

23 بیلے :چنبیلی کی قسم کے پودے
بھ
24 بھادوں :بِکرمی سال کا پانچواں مہینہ جو15 اگست سے15 ستمبر تک ہوتاہے۔
پ
25 :پاٹے :وہ پتھر جس پر دھوبی کپڑے دھوتا ہے۔

26 پاکھ:قمری مہینے کا نصف حصہ۔

27 پالان :جانوروں کی کمر کو بوجھ کی رگڑ سے بچانے کے لئے اس پرباندھی جانے والی گدی

28 پَچِّیسی :ایک قسم کا کھیل جوسات کوڑیوں سے کھیلاجاتاہے۔

29 پیال :دھان(چاول)کا سوکھا ڈنٹھل یا خشک گھاس جو سردیوں میں مساجد میں بچھاتے ہیں،بھوسا،پرالی
Flag Counter