Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہفتم (7)
-27 - 106
چ
42 چارجامہ :چمڑے یا کپڑے کی بنی ہوئی زین کی طرح کی پوشاک جسے گھوڑے کی پیٹھ پر کس کر سواری کرتے ہیں

43 چِکن :وہ کپڑا جس پر کشیدہ کاری کا کام کیاہوتا ہے۔

44 چمیلی :چنبیلی کا پودا، ایک مشہور خوشبودار پھول جوسفید اور زرد رنگ کا ہوتاہے 

45 چوسر :ایک قسم کا کھیل جوسات پانسوں سے کھیلاجاتاہے۔

46 چَومک :چِقماق (ہلکے مٹیالے رنگ کاسخت پتھرجسے رگڑنے سے آگ نکلتی ہے)۔

47 چَیْت  :ہندی سال کا بارھواں مہینہ جو 15 مارچ سے15 اپریل تک ہوتاہے ۔
چھ
48 چَھپَّر :پھوس وغیرہ کی چھت،سائبان۔

49 چھچھوندر :ایک قسم کا چوہا جو رات کے وقت نکلتاہے۔

50 چھینٹ :ایک قسم کا بیل بوٹے دار کپڑا،رنگین چھپا ہوا کپڑا۔
ح
51 حضرموت :ملک ِیمن میں ایک علاقے کانام ہے۔
خ
52 خود :لوہے کی گول ٹوپی جو عموماً فوجی اور پولیس والے پہنتے ہیں
د
53 دابۃُ الارض :ایک جانور کانام ہے جوقرب قیامت میں نکلے گا
Flag Counter