58 ساکھو :ایک درخت کا نام جس کی لکڑی مضبوط اور پائیدار ہوتی ہے۔
59 سائبان :بارش اور دھوپ سے بچانے کے لئے آہنی چادروں کا چھجہ،چھپر۔
60 سائیس :گھوڑے کی خدمت اوردیکھ بھال کرنے والا
61 سَتُّو :بھنے ہوئے جو،چنے وغیرہ کاآٹا۔
62 سرج :باریک روئی کے سوت کی بناوٹ کا کپڑا۔
63 سَرسام :ایک بیماری جس سے دماغ میں وَرْم آجاتاہے۔
64 سِکَنجبین :سرکہ اور شہد کا پکا ہوا شربت، لیموں کے رس کا شربت
65 سلوتری :گھوڑوں کاعلاج کرنے والا،جانوروں کا ڈاکٹر۔
66 سَنکھ :بڑے گھونگے( ایک قسم کے دریائی کیڑے کاخول جو ہڈی کی مانندہوتاہے )سے بنایا جانے والا سیپ کی شکل کا خول یاباجا جو قدیم زمانے سے مندروں میں پوجا پاٹ کے وقت یا اس کے اعلان کے لئے بجایا جاتا ہے۔