72 غابہ :مدینہ منورہ کے قریب ایک جگہ کانام ہے۔
73 قلاقند :کھوئے کی مٹھائی جو قند(سفید شکر،چینی) ملاکر تیار کی جاتی ہے۔
74 قندیل :ایک قسم کا فانوس جس میں چراغ لگاکر لٹکاتے ہیں
75 کاتِک :ہندی سال کا آٹھواں مہینہ جو15 نومبر سے 15دسمبر تک ہوتاہے۔
76 کانسہ :ایک قسم کی مرکب دھات جو تانبے اور رنگ کی آمیزش سے بنتی ہے اوراس سے برتن بھی بنائے جاتے ہیں۔
77 کُسم :ایک قسم کا پھول جس کے بھگونے سے سرخ رنگ نکلتاہے اور کپڑے رنگے جاتے ہیں۔
78 کشمیرہ :وادی کشمیر کا تیارکردہ گرم کپڑا۔
79 کلچے :ایک قسم کی میدے کی چھوٹی خمیری(پیڑانما) روٹی جو تنور میں پکائی جاتی ہے۔
80 کوفتہ :قیمے کے گول کباب جو شوربے میں ڈالتے ہیں
81 کوہِ ثبیر :مزدلفہ(مکۃ المکرمہ) میں ایک پہاڑ کانام ہے جو منیٰ کی طرف جاتے ہوئے بائیں جانب پڑتاہے