85 گبرون :ایک قسم کا موٹا کپڑا۔
86 گَچ :چونا یا سیمنٹ کا مَسالا جو اینٹوں کو جوڑنے یا پلستر کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔
87 گرجا :عیسائیوں کا عبادت خانہ
88 گلبدن :ایک قسم کا دھاری داراور پھول دار ریشمی اورسوتی کپڑا۔
89 گلگلے :ایک قسم کا میٹھا پکوان(تَلی ہوئی چیز)۔
90 گنی :سونے کا ایک انگریزی سکہ
91 گوٹا :سونے ،چاندی اورریشم کے تاروں سے بناہوافیتایازری کی تیارکی ہوئی گوٹ ،یاکناری جو عموماً عورتوں کے لباس پرزینت کے لیے ٹانکی جا تی ہے۔
92 گولی :مٹی کا بڑابرتن جس میں غلہ وغیرہ رکھاجاتاہے۔
93 گوہ :ایک رینگنے والا جانور جو چھپکلی کے مشابہ ہوتاہے۔
94 گیرو :ایک قسم کی سیاہی مائل سرخ مٹی
95 گھونس:چوہے کی طرح کا ایک جانور جو چوہے سے ذرا بڑا ہوتاہے۔
96 لٹھا :ایک قسم کا سوتی کپڑا۔