Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پنجم (5)
957 - 1029
کیا اور اس کا ہاتھ گردن سے ملا کر باندھ دیا اور اُسے مارنے کے لیے  لائے، اُس وقت تھوڑا بہت جو کچھ تھا، سب کو دے کر اپنی جان بچائی۔'' (1) 

    حدیث ۵۵: ابن خزیمہ و ابن حبان و حاکم ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''جس نے حرام مال جمع کیا پھر اُسے صدقہ کیا تو اُس میں اُس کے لیے  کچھ ثواب نہیں، بلکہ گناہ ہے۔'' (2) 

    حدیث ۵۶: ابو داود و ابن خزیمہ و حاکم اُنھیں سے راوی، عرض کی، یا رسول اﷲ (عزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) ! کونسا صدقہ افضل ہے؟ فرمایا: ''کم مایہ شخص کا کوشش کرکے صدقہ دینا۔'' (3) 

    حدیث ۵۷: نسائی و ابن خزیمہ و ابن حبان اُنھیں سے راوی، کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ایک درہم لاکھ درہم سے بڑھ گیا۔'' کسی نے عرض کی، یہ کیونکر یا رسول اﷲ (عزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) ؟ فرمایا: ''ایک شخص کے پاس مالِ کثیر ہے، اُس نے اُس میں سے لاکھ درہم لے کر صدقہ کیے  اور ایک شخص کے پاس صرف دو ۲ ہیں، اُس نے اُن میں سے ایک کو صدقہ کر دیا۔'' (4)
روزہ کا بیان
    اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
    (یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۸۳﴾ۙاَیَّامًا مَّعْدُوۡدٰتٍ ؕ فَمَنۡ کَانَ مِنۡکُمۡ مَّرِیۡضًا اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ ؕ وَعَلَی الَّذِیۡنَ یُطِیۡقُوۡنَہٗ فِدْیَۃٌ طَعَامُ مِسْکِیۡنٍ ؕ فَمَنۡ تَطَوَّعَ خَیۡرًا فَہُوَ خَیۡرٌ لَّہٗ ؕ وَ اَنۡ تَصُوۡمُوۡا خَیۡرٌ لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْلَمُوۡنَ ﴿۱۸۴﴾شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الْقُرْاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنٰتٍ مِّنَ الْہُدٰی وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنۡ شَہِدَ مِنۡکُمُ الشَّہۡرَ فَلْیَصُمْہُ ؕ وَمَنۡ کَانَ مَرِیۡضًا اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ ؕ یُرِیۡدُ اللہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَلَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الْعُسْرَ ۫ وَ لِتُکْمِلُوا الْعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمْ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوۡنَ ﴿۱۸۵﴾وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌ ؕ اُجِیۡبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ فَلْیَسْتَجِیۡبُوۡا لِیۡ وَلْیُؤْمِنُوۡا بِیۡ لَعَلَّہُمْ یَرْشُدُوۡنَ ﴿۱۸۶﴾اُحِلَّ لَکُمْ لَیۡلَۃَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''جامع الترمذي''، أبواب الأمثال، باب ماجاء في مثل الصلاۃ والصیام والصدقۃ، الحدیث: ۲۸۷۲، ج۴، ص۳۹۴. 

2۔۔۔۔۔۔ ''الإحسان بترتیب صحیح ابن حبان''، کتاب الزکاۃ، باب التطوع، الحدیث: ۳۳۵۶، ج۵، ص۱۵۱. 

3۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''، کتاب الزکاۃ، باب الرخصۃ في ذلک، الحدیث: ۱۶۷۷، ج۲، ص۱۷۹. 

4۔۔۔۔۔۔ ''الإحسان بترتیب صحیح ابن حبان''، کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ التطوع، الحدیث: ۳۳۳۶، ج۵، ص۱۴۴.
Flag Counter