Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ پنجم (5)
872 - 1029
    حدیث ۱۴: ابن خزیمہ و ابن حبان اپنی صحیح میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم : ''دوزخ میں سب سے پہلے تین شخص جائیں گے، اُن میں ایک وہ تونگر ہے کہ اپنے مال میں اﷲ عزوجل کا حق ادا نہیں کرتا۔'' (1) 

    حدیث ۱۵: امام احمد مسند میں عمارہ بن حزم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم فرماتے ہیں: کہ ''اﷲ عزوجل نے اسلام میں چار چیزیں فرض کی ہیں، جو ان میں سے تین ادا کرے، وہ اُسے کچھ کام نہ دیں گی جب تک پوری چاروں نہ بجا لائے۔ نماز، زکاۃ ، روزہ رمضان، حج بیت اﷲ۔'' (2) 

    حدیث ۱۶: طبرانی کبیر میں بسند صحیح راوی، عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ہمیں حکم دیا گیا کہ نماز پڑھیں اور زکاۃ دیں اور جو زکاۃ نہ دے، اس کی نماز قبول نہیں۔ (3) 

    حدیث ۱۷: صحیحین و مسند احمد و سنن ترمذی میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم : ''صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا اور بندہ کسی کاقصور معاف کرے تو اﷲ تعالیٰ اس کی عزت ہی بڑھائے گا اور جو اﷲ (عزوجل) کے لیے تواضع کرے، اﷲ (عزوجل) اسے بلند فرمائے گا۔'' (4) 

    حدیث ۱۸: بخاری و مسلم انھیں سے راوی فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم : ''جو شخص اﷲ (عزوجل) کی راہ میں جوڑا خرچ کرے، وہ جنت کے سب دروازوں سے بلایا جائے گا اور جنت کے کئی دروازے ہیں، جو نمازی ہے دروازہ نماز سے بلایا جائے گا، جو اہل جہاد سے ہے دروازہ جہاد سے بلایا جائے گا اور جو اہل صدقہ سے ہے دروازہ صدقہ سے بلایا جائے گا، جو روزہ دار ہے باب الرّیان سے بلایا جائے گا۔'' صدیق اکبر نے عرض کی، اس کی تو کچھ ضرورت نہیں کہ ہر دروازے سے بلایا جائے (یعنی مقصود دخول جنت ہے، وہ ایک دروازہ سے حاصل ہے) مگر کوئی ہے ایسا جو سب دروازوں سے بلایا جائے؟ فرمایا: ''ہاں اور میں اُمید کرتا ہوں کہ تم اُن میں سے ہو۔'' (5) 

    حدیث ۱۹: بخاری و مسلم و ترمذی و نسائی و ابن ماجہ و ابن خزیمہ ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم فرماتے ہیں: ''جو شخص کھجور برابر حلال کمائی سے صدقہ کرے اور اﷲ (عزوجل) نہیں قبول فرماتا مگر حلال کو، تو اسے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''صحیح ابن خزیمۃ''، کتاب الزکاۃ، باب ذکر إدخال مانع الزکاۃ النار... إلخ، الحدیث: ۲۲۴۹، ج۴، ص۸. 

2۔۔۔۔۔۔ ''المسند''،حدیث زیاد بن نعیم، الحدیث: ۱۷۸۰۴، ج۶، ص۲۳۶.''الترغیب و الترہیب'' ،الحدیث:۱۴، ج۱،ص۳۰۸. 

3۔۔۔۔۔۔ ''المعجم الکبیر''، الحدیث: ۱۰۰۹۵، ج۱۰، ص۱۰۳. 

4۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''، کتاب البر والصلۃ والأدب، باب استحباب العفو والتواضع، الحدیث: ۲۵۸۸، ص۱۳۹۷. 

5۔۔۔۔۔۔ ''صحیح البخاري ''، کتاب فضائل أصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم، الحدیث: ۳۶۶۶، ج۲، ص۵۲۰. 

و ''المسند'' للإمام أحمدبن حنبل، مسندأبی ہریرۃ، الحدیث: ۷۶۳۷، ج۳، ص۹۳.
Flag Counter