Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
474 - 651
    مسئلہ ۶۳: جب اَذان ختم ہو جائے، تو مؤذن اور سامعین درود شریف پڑھیں اس کے بعد یہ دُعا
اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ سَیِّدَنَا مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَ الرَّفِیْعَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَنِ الَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ وَاجْعَلْنَا فِیْ شَفَاعَتِہٖ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ ۔ (1)
(ردالمحتار، غنیہ)
    مسئلہ ۶۴: جب مؤذن
اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ
کہے، تو سُننے والا درود شریف پڑھے اور مستحب ہے کہ انگوٹھوں کو بوسہ دے کر آنکھوں سے لگا لے اور کہے
قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَا رَسُوْلَ اللہِ اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ۔ (2) (ردالمحتار)
    مسئلہ ۶۵: اَذان نماز کے علاوہ اور اَذانوں کا بھی جواب دیا جائے گا، جیسے بچہ پيدا ہوتے وقت کی اَذان۔ (3) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۶۶: اگر اَذان غلط کہی گئی، مثلاً لحن کے ساتھ تو اس کا جواب نہیں بلکہ ایسی اَذان سُنے بھی نہیں۔ (4) (ردالمحتار) 

    مسئلہ ۶۷: متاخرین نے تثویب مستحسن رکھی ہے، یعنی اَذان کے بعد نماز کے ليے دوبارہ اعلان کرنا اور اس کے ليے شرع نے کوئی خاص الفاظ مقرر نہیں کيے بلکہ جو وہاں کا عرف ہو مثلاً
اَلصَّلٰوۃُ اَلصَّلٰوۃُ یا قَامَتْ قَامَتْ یا اَلصَّلوَۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہِ ۔ (5) ( درمختار وغیرہ)
    مسئلہ ۶۸: مغرب کی اَذان کے بعد تثویب نہیں ہوتی۔ (6) (عنایہ) اور دوبار کہہ لیں تو حرج نہیں۔ (7) (درمختار) 

    مسئلہ ۶۹: اَذان و اِقامت کے درمیان وقفہ کرنا سنت ہے۔ اَذان کہتے ہی اِقامت کہہ دینا مکروہ ہے، مگر مغرب میں وقفہ، تین چھوٹی آیتوں یا ایک بڑی کے برابر ہو، باقی نمازوں میں اَذان و اِقامت کے درمیان اتنی دیر تک ٹھہرے کہ جو لوگ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد، ج۲، ص۸۴. 

و ''غنیۃ المتملي''، سنن الصلاۃ، ص۳۸۰. 

اے اﷲ اس دعائے تام اور نماز برپا ہونے والی کے مالک تو ہمارے سردار محمد صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت اور بلند درجہ عطا کر اور ان 

کو مقام محمود میں کھڑا کر جس کا تو نے وعدہ کیا ہے (اور ہميں قيامت کے دن اِن کی شفاعت نصيب فرما) بیشک تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔ ۱۲ 

2۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد، ج۲، ص۸۴. 

یا رسول اﷲ میری آنکھوں کی ٹھنڈک حضور سے ہے اے اﷲ شنوائی اور بینائی کے ساتھ مجھے متمتع کر۔ ۱۲ 

3۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد، ج۲، ص۸۲. 

4۔۔۔۔۔۔ ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد، ج۲، ص۸۲. 

5۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، ج۲، ص۶۹. وغیرہ 

6۔۔۔۔۔۔ ''العنایۃ''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، ج۱، ص۳۱۴ (ھامش ''فتح القدير''). 

7۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، ج۲، ص۷۰.
Flag Counter