| بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3) |
راشدین میں نہ تھی، ولید بادشاہ مروانی کے زمانہ میں حادث ہوئی۔ (1) (فتاویٰ رضویہ) بعض لوگوں کے خیال میں ہے کہ دوسری جماعت کا امام پہلے کے مصلّٰی پر نہ کھڑا ہو، لہٰذا مصلے ہٹا کر وہیں کھڑے ہوتے ہیں، جو امام اوّل کے قیام کی جگہ ہے، یہ جہالت ہے، اس جگہ سے دہنے بائیں ہٹنا چاہيے، مصلّٰی اگرچہ وہی ہو۔ (رضا)
مسئلہ ۵۰: مسجد محلہ میں بعض اہل محلہ نے اپنی جماعت پڑھ لی، ان کے بعد امام اور باقی لوگ آئے، تو جماعت اُولیٰ انھیں کی ہے، پہلوں کے ليے کراہت۔ یوہیں اگر غیر محلہ والے پڑھ گئے، ان کے بعدمحلہ کے لوگ آئے، تو جماعت اُولیٰ یہی ہے اور امام اپنی جگہ پر کھڑا ہوگا۔ (2) (عالمگیری)
مسئلہ ۵۱: اگر اَذان آہستہ ہوئی، تو پھر اَذان کہی جائے اور پہلی جماعت، جماعت اُولیٰ نہیں۔ (3) (قاضی خان)
مسئلہ ۵۲: اَثنائے اِقامت میں بھی مؤذن کو کلام کرنا ناجائز ہے، جس طرح اَذان میں۔ (4) (عالمگیری )
مسئلہ ۵۳: اَثنائے اَذان و اِقامت میں اس کو کسی نے سلام کیا تو جواب نہ دے بعد ختم بھی جواب دینا واجب نہیں۔ (5) (عالمگیری)
مسئلہ ۵۴: جب اَذان سُنے، تو جواب دینے کا حکم ہے، یعنی مؤذن جو کلمہ کہے، اس کے بعد سُننے والا بھی وہی کلمہ کہے، مگرحَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ
کے جواب میں
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ
کہے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں کہے، بلکہ اتنا لفظ اور ملا لے
مَا شَاءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ۔
(6) (درمختار، ردالمحتار، عالمگیری)
مسئلہ ۵۵:
اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم
کے جواب میں
صَدَقْتَ وَ بَرَرْتَ وَبِالْحَقِّ نَطَقْتَ
کہے۔ (7) (درمختار، ردالمحتار)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۷، ص۳۴۵. 2۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الأول، ج۱، ص۵۴. 3۔۔۔۔۔۔ الفتاوی الخانیۃ، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، ج۱، ص۳۸. 4۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الأوّل، ج۱، ص۵۵. 5۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الأوّل، ج۱، ص۵۵. 6۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد، ج۲، ص۸۱. و ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الثاني، ج۱، ص۵۷. جو اﷲ (عزوجل) نے چاہا ہوا اور جو نہيں چاہا نہيں ہوا۔ ۱۲ 7۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في کراہۃ تکرار الجماعۃ في المسجد، ج۲، ص۸۳. تو سچا اور نیکوکار ہے اور تو نے حق کہا۔ ۱۲