Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
470 - 651
یہ وہیں ہو گا کہ منارہ بند ہے اور دونوں طرف طاق کھلے ہیں اور کھلے منارہ پر ایسا نہ کرے، بلکہ وہیں صرف مونھ پھیرنا ہو اور قدم ایک جگہ قائم۔
    مسئلہ ۳۹: صبح کی اَذان میں فلاح کے بعد
اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ
کہنا مستحب ہے۔ (1) (عامۂ  کتب)
    مسئلہ ۴۰: اَذان کہتے وقت کانوں کے سوراخ میں انگلیاں ڈالے رہنا مستحب ہے اور اگر دونوں ہاتھ کانوں پر رکھ ليے تو بھی اچھا ہے۔ (2) (درمختار، ردالمحتار) اور اوّل احسن ہے کہ ارشاد حدیث کے مطابق ہے اور بلندی آواز میں زیادہ معین۔ کان جب بند ہوتے ہیں آدمی سمجھتا ہے کہ ابھی آواز پوری نہ ہوئی، زیادہ بلند کرتا ہے۔ (رضا) 

    مسئلہ ۴۱: اِقامت مثل اَذان ہے یعنی احکام مذکورہ اس کے ليے بھی ہیں صرف بعض باتوں میں فرق ہے، اس میں بعد فلاح کے
قَدْ قَامَتِ الصّلاۃُ
دو بار کہیں، اس میں بھی آواز بلند ہو، مگر نہ اَذان کی مثل، بلکہ اتنی کہ حاضرین تک آواز پہنچ جائے، اس کے کلمات جلد جلد کہیں، درمیان میں سکتہ نہ کریں، نہ کانوں پر ہاتھ رکھنا ہے، نہ کانوں میں انگلیاں رکھنا اور صبح کی اِقامت میں
اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ
نہیں اِقامت بلند جگہ يا مسجد سے باہر ہونا سنت نہیں، اگر امام نے اِقامت کہی، تو
قَدْ قَامَتِ الصَّلاۃُ
کے وقت آگے بڑھ کر مصلّٰی پرچلا جائے۔ (3) (درمختار، ردالمحتار، عالمگیری، غنیہ وغیرہا)
    مسئلہ ۴۲: اِقامت میں بھی
حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ
کے وقت دہنے بائیں مونھ پھیرے۔ (4) (درمختار) 

    مسئلہ ۴۳: اِقامت کی سنیّت، اَذان کی بہ نسبت زیادہ مؤکد ہے۔ (5) (درمختار) 

    مسئلہ ۴۴: جس نے اَذان کہی، اگر موجود نہیں، تو جو چاہے اِقامت کہہ لے اور بہتر امام ہے اور مؤذن موجود ہے، تو اس کی اجازت سے دوسرا کہہ سکتا ہے کہ یہ اسی کا حق ہے اور اگر بے اجازت کہی اور مؤذن کو ناگوار ہو، تو مکروہ ہے۔ (6) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۵: جنب و محدث کی اِقامت مکروہ ہے، مگر اعادہ نہ کی جائے گی۔ بخلاف اَذان کہ جنب اَذان کہے تو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''مختصرالقدوري''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، ص۱۵۸.

نماز سونے سے بہتر ہے۔ ۱۲ منہ

2۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان مطلب في أوّل من بنیٰ المنائر... إلخ، ج۲، ص۶۷. 

3۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار'' و ''ردالمحتار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، مطلب في أوّل من بنیٰ المنائر للأذان، ج۲، ص۶۷. 

و ''الفتاوی الھندیۃ''، الباب الثاني في الآذان، الفصل الثاني، ج۱، ص۵۶، و ''غنیۃ المتملي''، سنن الصلاۃ، ص۳۷۶. 

4۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، ج۲، ص۶۶. 

5۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الصلاۃ، باب الأذان، ج۲، ص۶۷. 

6۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الأوّل، ج۱، ص۵۴.
Flag Counter