Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ سِوُم (3)
437 - 651
اپنے گھر میں طہارت (وضو وغسل) کرکے فرض ادا کرنے کے ليے مسجد کو جاتا ہے، تو ایک قدم پر ایک گناہ محو ہوتا، دوسرے پر ایک درجہ بلند ہوتا ہے۔'' (1) 

    حدیث ۱۱: امام احمد زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''جو دو رکعت نماز پڑھے اور ان میں سہو نہ کرے، تو جو کچھ پیشتر اس کے گناہ ہوئے ہیں، اﷲ تعالیٰ معاف فرمادیتا ہے'' (2) یعنی صغائر۔ 

    حدیث ۱۲: طَبَرانی ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''بندہ جب نماز کے ليے کھڑا ہوتا ہے، اس کے ليے جنتوں کے دروازے کھول ديے جاتے ہیں اور اس کے اور پروردگار کے درمیان حجاب ہٹا ديے جاتے ہیں ،اور حُورعین اس کا استقبال کرتی ہیں، جب تک نہ ناک سِنکے، نہ کھکارے۔'' (3) 

    حدیث ۱۳: طَبَرانی اَوسَط میں اور ضیا نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''سب سے پہلے قیامت کے دن بندہ سے نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر یہ درست ہوئی تو باقی اعمال بھی ٹھیک رہیں گے اور یہ بگڑی تو سبھی بگڑے۔'' (4) اور ایک روایت میں ہے کہ ''وہ خائب و خاسر ہوا۔'' (5) 

    حدیث ۱۴: امام احمد و ابو داود و نَسائی و ابن ماجہ کی روایت تمیم داری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یوں ہے، اگر نماز پوری کی ہے، تو پوری لکھی جائے گی اور پوری نہیں کی (یعنی اس میں نقصان ہے) تو ملائکہ سے فرمائے گا: ''دیکھو! میرے بندہ کے نوافل ہوں تو ان سے فرض پورے کر دو پھر زکوٰۃ کا اسی طرح حساب ہو گا پھر یوہیں باقی اعمال کا۔'' (6) 

    حدیث ۱۵: ابو داود و ابن ماجہ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''(جو مسلمان جہنم میں جائے گا والعیاذ باﷲ تعالیٰ) اس کے پورے بدن کو آگ کھائے گی سوا اعضائے سجود کے، اﷲ تعالیٰ نے ان کا کھانا آگ پر حرام کر دیا ہے۔'' (7)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''صحيح مسلم''، کتاب المساجد... إلخ، باب المشي إلی الصلاۃ، الحدیث: ۶۶۶، ص۳۳۶. 

2۔۔۔۔۔۔ ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، مسند الأنصار، حديث زيد بن خالد الجھني، الحدیث: ۲۱۷۴۹، ج۸، ص۱۶۲. 

3۔۔۔۔۔۔ ''الترغيب و الترھيب'' للمنذري، کتاب الصلاۃ، الترھيب من البصاق في المسجد، الحدیث: ۱۲، ج۱، ص۱۲۶. 

4۔۔۔۔۔۔ ''المعجم الأوسط'' للطبراني، باب الألف، الحديث: ۱۸۵۹، ج۱، ص۵۰۴. 

5۔۔۔۔۔۔ ''المعجم الأوسط'' للطبراني، باب العين، الحديث: ۳۷۸۲، ج۳، ص۳۲. 

6۔۔۔۔۔۔ ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، حديث تميم الداري، الحدیث: ۱۶۹۴۶، ج۶، ص۳۵. 

7۔۔۔۔۔۔ ''سنن ابن ماجہ''، أبواب الزھد، باب صفۃ النار، الحدیث: ۴۳۲۶، ج۴، ص۵۳۲.
Flag Counter