Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ دوم (2)
414 - 432
تصدیق جلیل و تقریظ بے مثیل
    امام اہلسنت، ناصر دین و ملّت، محی الشریعہ کا سر الفتنہ، قامع البدعہ، مجدد المأتہ الحاضرہ، صاحب الحجۃ القاہرہ، سیدی و سندی و کنزی و ذخری لیومی و غدی اعلیٰ حضرت مولٰنا مولوی حاجی قاری مفتی احمد رضا خاں صاحب قادری برکاتی نفع اﷲ الاسلام و المسلمین بفیوضہم و برکاتہم۔
    بسم اﷲ الرحمن الرحیمط۔ الحمد للہ وکفٰی وسلٰم علی عبادہ الذین اصطفےٰ لاسیما علی الشارع المصطفےٰ ومقتفیہ فی المشارع اولی الطھارۃ و الصفا
فقیر غفرلہ المولی القدیر نے مسائل طہارت میں یہ مبارک رسالہ بھار شریعت تصنیف لطیف اخی فی اﷲ ذی المجد و الجاہ و الطبع السلیم و الفکر القویم و الفضل و العلیٰ مولٰنا ابو العلیٰ مولوی حکیم محمد امجد علی قادری برکاتی اعظمی بالمذہب و المشرب و السکنیٰ رزقہ اﷲ تعالیٰ فی الدارین الحسنیٰ مطالعہ کیا الحمدﷲ مسائل صحیحہ رجیحہ محققہ منقحہ پر مشتمل پایا آجکل ایسی کتاب کی ضرورت تھی کہ عوام بھائی سلیس اردو میں صحیح مسئلے پائیں اور گمراہی و اغلاط کے مصنوع و ملمع زیوروں کی طرف آنکھ نہ اٹھائیں مولیٰ عزوجل مصنف کی عمر و عمل و فیض میں برکت دے اور عقائد سے ضروری فروع تک ہر باب میں اس کتاب کے اور حصص کافی و شافی و وافی و صافی تالیف کرنے کی توفیق بخشے اور انھیں اہلسنت میں شائع و معمول اور دُنیا و آخرت میں نافع و مقبول فرمائے۔ آمین۔
    والحمدللہ رب العلمین وصلی اللہ تعالیٰ علیٰ سیدنا ومولٰنا محمد واٰلہ وصحبہ وابنہ وحزبہ اجمعین اٰمین۱۲۔ ربیع الاٰخر شریف ۱۳۳۵؁ ھجریہ علی صاحبہا واٰلہ الکرام افضل الصلوٰۃ والتحیۃ اٰمین .
Flag Counter