حدیث ۴: تِرمذی کی روایت امیر المومنین علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے یوں ہے کہ جنّ کی آنکھوں اوربنی آدم کے سِتْر میں پردہ یہ ہے کہ جب پاخانے کو جائے تو بِسْمِ اللہِ کہہ لے۔ (2)
حدیث ۵: تِرمذی و ابن ما جہ و دارمی ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے راوی ،کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب بیت الخلا سے باہر آتے یوں فرماتے: '' غُفْرَانَکَ۔'' (3)
حدیث ۶: ابن ما جہ کی روایت اَنَس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے یوں ہے کہ جب بیت الخلا سے تشریف لاتے تو یہ فرماتے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَا فَانِیْ (4)
حدیث ۷: حِصن حَصین میں ہے کہ یوں فرماتے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَخْرَجَ مِنْ بَطْنِیْ مَا یَضُرُّنِیْ وَاَبْقٰی فِیْہِ مَا یَنْفَعُنِیْ (5)
حدیث ۸: متعدد کتب میں بکثرت صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنھم سے مروی ،کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ''جب پاخانے کو جاؤ تو قِبلہ کو نہ مونھ کرو، نہ پیٹھ اور عضوِ تناسُل کو دہنے ہاتھ سے چھونے اور داہنے ہاتھ سے استنجا کرنے سے منع فرمایا۔'' (6)
حدیث ۹: ابو داود و تِرمذی و نَسائی اَنَس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی ،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب بیت الخلا کو